حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،المصطفی یونیورسٹی کے نمائندے نے عالم ربانی، فقیہ صمدانی، اسوۂ علم و فقاہت، پاسبان دین و مذہب مرجع عالیقدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ حاج آقای سید محمد علی علوی گرگانی کے سانحہ ارتحال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا آیت اللہ علوی گرگانی امام خمینی(رح) کے وفا دار ساتھیوں میں سے تھے جنہوں نے اپنی پور زندگی انقلاب اور دین کی راہ میںاپنی پوری زندگی گزار دی ۔
حجۃ الاسلام والمسلمین شاکری صاحب نے اپنے پیغام میں مقام معظم رہبری، المصطفی یونیورسٹی کے سربراہ، مرحوم آیت اللہ علوی گرگانی کے اہلخانہ، حوزات علمیہ ، گلستان کے عوام اور مرحوم کے شاگردوں کو تعزيت اورتسلیت پیش کی ہے۔
واضح رہے کہ حضرت آیت اللہ العظمی علوی گرگانی کا آج سہ پہر کو قم کے شہید بہشتی اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگيا۔ مرحوم آیت اللہ العظمی علوی گرگانی کا شمار قم کے مراجع میں ہوتا تھا۔ اللہ تعالی مرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے۔