۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجۃ الاسلام محمد حسین حیدری

حوزہ/صدرِ جامعۂ روحانیت بلتستان پاکستان حجۃ الاسلام محمد حسین حیدری نے آیۃ اللہ علوی گرگانی کی وفات پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ آیۃ اللہ العظمی علوی گرگانی کی وفات ملت تشیع کے لئے عظیم خسارہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صدرِ جامعۂ روحانیت بلتستان پاکستان حجۃ الاسلام محمد حسین حیدری نے آیۃ اللہ العظمی علوی گرگانی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آیۃ اللہ العظمی علوی گرگانی کی وفات ملت تشیع کے لئے عظیم خسارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آیۃ اللہ العظمی علوی گرگانی حوزہ علمیہ قم کے ایک ستون تھے آپ کی وفات سے حوزہ علمیہ قم کا ایک علمی ستون گرگیا ہے۔

ہم ان کے انتقال پرملال پر علماء کرام، حوزہ ہائے علمیہ بالخصوص مرحوم و مغفور کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ خداوند متعال مرحوم و مغفور کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عنایت فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .