حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعۃ المصطفی کی علاقائی مشاورتی کمیٹی کے سربراہ حجۃ الاسلام حسین شھامت دہسرخی نے آیۃ اللہ العظمی سید محمد علی علوی گرگانی کے ارتحال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔
تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
الَّذِينَ تَتَوَفَّاهُمُ الْمَلآئِكَةُ طَيِّبِينَ يَقُولُونَ سَلامٌ عَلَيْكُمُ ادْخُلُواْ الْجَنَّةَ بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ.
عالمِ تشیع کے عظیم مرجع تقلید حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ علوی گرگانی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت امتِ اسلامیہ اور اہل بیت علیہم السلام کے پیروکاروں کے لئے ایک عظیم سانحہ تھا۔
ایک ایسی عظیم شخصیت جو حوزہ علمیہ کے علماء و دانشوروں کی رہنمائی، مرجعیت فقہی اور تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ زہد و تقویٰ، حسن خلق، عاجزانہ طرز زندگی اور عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی خصوصاً نوجوان نسل کے سوالوں کا جواب اور ان کے ساتھ تعامل، انقلابِ اسلامی کے اہداف کو آگے بڑھانے اور عوام اور کمزور طبقوں کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے ایران کے خادموں کی حمایت اور نصیحت کی حامل تھی۔
ہم؛ اس عظیم فقدان کے موقع پر حضرت بقیۃ اللہ الاعظم عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، مقام معظم رہبری، مراجع تقلید، حوزہ ہائے علمیہ، امتِ اسلامیہ، ملتِ ایران اور مرحوم و مغفور کے معزز اہل خانہ، شاگردوں اور عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔
سلام علیه یوم ولد ویوم مات و یوم یبعث حیا و حشره الله مع اجداه الطیبین
طلبہ حوزہ علمیہ قم
حسین شهامت دہسرخی
۲۴ اسفند ماه ۱۴۰۰