۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
تصاویر/ دیدار معاونت پژوهش حوزه های علمیه با آیت الله العظمی علوی گرگانی

حوزہ / آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی رحلت پر آیت اللہ علوی گرگانی نے تعزیتی پیغام صادر کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی کی رحلت پر آیت اللہ علوی گرگانی کے تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:

باسمه تعالی

قال الله تعالی: « الذین تتوفاهم الملائکة طیبین یقولون سلام علیکم ادخلوا الجنة»

عالم متقی، شیخ الفقہاء و المجتہدین مرجع عالیقدر جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمی شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی قدس سرہٗ کی رحلت پر بہت دکھ ہوا۔

مرحوم نے اپنی پوری عمر دینی تعلیمات کی ترویج، دین اسلام کے اصولوں کی حمایت، احکام شرعی کے بیان اور اسلامی نظام کے حکام کو نصیحتیں اور رہنمائی کرنے میں گزار دی۔

فاضل شاگردوں کی تربیت کرنا، ولایت اور مہدویت کے دفاع میں مفید کتب کی تالیف، مسلمانوں کی ہدایت کے لئے انہیں نصیحت کرنا، گارڈین کونسل اور ایکسپرٹس اسمبلی (مجلس خبرگان) گرانقدر خدمات قیامت کے دن ان کے لئے ذخیرہ ہوں گی۔

میں اس فقیہ عالیقدر کی رحلت پر امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، دینی مدارس، مراجع تقلید، شیعیان اہلبیت علیھم السلام، مقلدین، عقیدت مندوں اور بالخصوص ان کے اہل خانہ اور فرزندان عزیز کی خدمت میں تعزیت عرض کرتا ہوں۔

سید محمد علی علوی گرگانی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .