۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
تصاویری از مرحوم آیت الله العظمی صافی گلپایگانی

حوزہ/امام حسین فاؤنڈیشن قم نے آیۃ اللہ العظمی صافی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام بھیجا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام حسین فاؤنڈیشن مقیم قم کے سربراہ حجۃ الاسلام سید علی ضیغم زیدی نے ایک پیغام میں عالم ربّانی، فقیہ، مرجع تقلید اور مجتہد جامع الشرائط حضرت آیۃ اللہ العظمی شیخ لطف اللہ صافی اعلی اللہ مقامہ کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی ہے۔

تعزیتی پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے:

بسمہ تعالیٰ

"إذا مات العالم ثُلم في الإسلام ثَلمة لا يسدّها شيء إلى يوم القيامة"

عالم ربانی، فقیہ، مرجع دین، مجتہد جامع الشراءط، محقق، مدبر، عارف، دانشور، مرحوم آیۃ اللہ العظمی شیخ لطف اللہ صافی گلپائیگانی (اعلی اللہ مقامہ) کی رحلت پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا۔
مرحوم و مغفور نے اپنی پوری زندگی عالم تشیع کی خدمت میں صرف کردی اور اپنے وجود مبارک سے عرصۂ دراز تک حوزات علمیہ و تشنگان علوم کو فیض بخشا اور آپ کو حوزہ علمیہ کا اہم ستون کہا جاتا تھا، افسوس آج یہ اہم ستون منہدم ہوگیا۔ اس عظیم ہستی کا اس دنیا سے رخصت ہونا ناقابل تلافی نقصان ہے۔
الامام الحسین (ع) فاونڈیشن مقیم قم، آیۃ اللہ العظمی شیخ لطف اللہ صافی گلپائیگانی (اعلی اللہ مقامہ)کی رحلت کے موقع پر امام عالی مقام عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، مراجع عظام، باالخصوص رہبر معظم انقلاب، علمائے اسلام اور طلاب ذوی الاحترام کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہے اور خدا سے دعا گو ہے کہ مرجع عالیقدر کو محمد ﷺ و وال محمد ؐ کے ساتھ محشور فرما۔

اراکین امام الحسین فاؤنڈیشن مقیم قم

امام حسینؑ فاؤنڈیشن کی جانب سے آیۃ اللہ العظمی صافی کی وفات پر تعزیتی پیغام 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .