۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس

حوزہ/ آپ انقلاب اسلامی کے بعد ایران کے بنیادی قانون بنانے والی کمیٹی کے رکن اور امام خمینیؒ کے حکم پر شوری نگہبان کے رکن و سربراہ تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عالمِ باعمل، فقیہِ زمانہ، مرجع تقلید شیعیانِ جہان حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی اعلی اللہ مقامہ بقضائے الہیٰ رحلت فرما گئے ۔ عظیم المرتبت مرجع تشیع کی رحلتِ جانگذار پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر قائدین نے دلی افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نےکہا کہ آپ انقلاب اسلامی کے بعد ایران کے بنیادی قانون بنانے والی کمیٹی کے رکن اور امام خمینیؒ کے حکم پر شوری نگہبان کے رکن و سربراہ تھے۔آپ کی رحلت پر تمام مومنین و مومنات، حوزہ علمیہ قم و نجف، مراجع عظام، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی سید علی الخامنہ ای حفظہ اللہ اور بالخصوص امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .