۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
المرجِعِ الدينيِّ الشيخِ الصافي الكَلبايكَانِي

حوزہ/ آپ نے الحمد للہ سو سے زائد عمر پائی جس میں بے شمار برکات و حسنات کے نظائر ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں ، اس بابرکت عمر کے پیش نظر آپ کو حوزۂ علمیہ کا اہم ستون کہا جاتا تھا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرجع عالی قدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ لطف اللہ صافی گلپائیگانی کی رحلت جانسوز پر حجۃ الاسلام و المسلمین سید شاہد جمال رضوی و جملہ اراکین شعور ولایت فاؤنڈیشن نے ایک پیغام میں تعزیت پیش کی جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الَّذِينَ تَتَوَفَّاهُمُ الْمَلَائِكَةُ طَيِّبِينَ ۙ يَقُولُونَ سَلَامٌ عَلَيْكُمُ ادْخُلُوا الْجَنَّةَ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ
"جنہیں ملائکہ اس عالم میں اٹھاتے ہیں کہ وہ پاک و پاکیزہ ہوتے ہیں اور ان سے ملائکہ کہتے ہیں کہ تم پر سلام ہو اب تم اپنے نیک اعمال کی بنا پر جنت میں داخل ہوجاؤ"۔(نحل/۳۲)

انا للہ و انا الیہ راجعون
سوشل میڈیا کے ذریعہ انتہائی افسوسناک خبر موصول ہوئی کہ شب کے ایک پہر میں مرجع عالی قدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ لطف اللہ صافی گلپائیگانی نے اس دار فانی سے دار بقا کی طرف کوچ فرمایا۔
رضا بقضائہ و تسلیما لامرہ ۔
مرجع دین ، مجتہد جامع الشرائط ، عالم متدین ، محقق ، مدبر ، عارف ، دانشور ، بالغ نظر فقیہ ، تخلیقی صلاحیتوں سے آراستہ ، عمق نوازاصولی اور مصنف و مؤلف کتب کثیرہ حضرت آیۃ اللہ صافی گلپائیگانی اعلی اللہ مقامہ کی اجتہاد و فقاہت سے بھرپور مثالی زندگی کو تشیع کے تحفظ اور معاشرتی و دینی ارتقاء کے سلسلے میں قدرت کے عظیم فیضان سے تعبیر کیاجاسکتاہے ، آپ نے الحمد للہ سو سے زائد عمر پائی جس میں بے شمار برکات و حسنات کے نظائر ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں ، اس بابرکت عمر کے پیش نظر آپ کو حوزۂ علمیہ کا اہم ستون کہا جاتا تھا ۔
افسوس آج یہ اہم ستون منہدم ہوگیا ، ہم اس عظیم فقدان پر امام زمانہ( عج) مراجع عظام ، آپ کے تلامذہ اور پسماندگان نیز تمام مومنین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور خداوندعالم کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ وہ مرجع عالیقدر کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور اس ناقابل تلافی نقصان پر ملت تشیع کو صبر جمیل عطا فرمائے ؛ آمین

والسلام

شریک غم
سید شاہد جمال رضوی و جملہ اراکین شعور ولایت فاؤنڈیشن

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .