۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت الله ناصری دولت آبادی

حوزہ/ اخلاقیات کے ممتاز استاد اور حوزہ علمیہ اصفہان کے استاد آیۃ اللہ شیخ محمد ناصری نے اس دار فانی کو الوداع کہا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اخلاقیات کے برجستہ اور ممتاز استاد ، حوزہ علمیہ اصفہان کے پروفیسر آیۃ اللہ شیخ محمد ناصری دولت آبادی نےآج اس دار فانی کو الوداع کہا۔

علم اخلاق کے ماہر اور حوزہ علمیہ اصفہان کے ممتاز استاد آیۃ اللہ شیخ محمد ناصری کے دفتر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مرحوم کے انتقال کی خبر دی، اعلان کا متن حسب ذیل ہے:

بسمہ تعالیٰ

انا للہ و انا الیہ راجعون

تمام مومنین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ عالم ربانی حضرت آیۃ اللہ ناصری کی اس دارفانی سے کوچ کر گئے ہیں، لہذا ہم خداوند متعال سے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں۔

تشییع جنازہ اور بقیہ پروگرام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .