۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی

حوزہ/ نجف اشرف میں حوزہ علمیہ قم المقدسہ میں موجود مراجع عظام و افاضل حوزہ علمیہ آیۃ اللہ سید ہاشم حسینی بوشھری، ایران میں حوزات علمیہ کے مدیر آیۃ اللہ علامہ علی رضا اعرافی اور جماعۃ المدرسین کی طرف سے حضرت آیۃ اللہ العظمی سید محمد سعید الحکیم طاب ثراہ کی رحلت پر تعزیت اور خصوصی پیغام لے کر افاضل قم پر مشتمل وفد کی تشریف آوری ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ  بشیر حسین نجفی، نجف اشرف میں حوزہ علمیہ قم المقدسہ میں موجود مراجع عظام و افاضل حوزہ علمیہ آیۃ اللہ سید ہاشم حسینی بوشھری، ایران میں حوزات علمیہ کے مدیر آیۃ اللہ علامہ علی رضا اعرافی اور جماعۃ المدرسین کی طرف سے حضرت آیۃ اللہ العظمی سید محمد سعید الحکیم طاب ثراہ کی رحلت پر تعزیت اور خصوصی پیغام لے کر افاضل قم پر مشتمل وفد کی تشریف آوری ۔

مذکورہ وفد نے حوزہ علمیہ قم المقدس کے مراجع کرام و افاضل حوزہ کی جانب سے سلام و دعا و تعزیت نقل کرتے ہوئے فرمایا کہ’’ ہم خاص کر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ المرجع الدینی الکبیر الشیخ مکارم شیرازی، حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ المرجع الدینی الکبیر شیخ صافی گلپائیگانی کی طرف سے آپ کی خدمت میں ان کا سلام اور تعزیت پیش کرنے کے لیے حاضر ہوئے ہیں اور جوار امیر المومنین علیہ السلام میں آپ سے دعاوں کی درخواست ہے ۔

اپنی جانب سے مرجع عالیقدر دام ظلہ الوارف نے مہمان وفد کا خیر مقدم کیا اور اپنی طرف سے مذکورہ مراجع عظام اور افاضل حوزہ علمیہ قم المقدسہ کا ان کی محبتوں پر شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ امت مسلمہ پر جوار امیر المومنین علیہ السلام کی برکات کا سلسلہ جاری ہے اور جاری رہے گا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .