حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ شہید ثالث (رح) قم المقدسہ کا آیۃ اللہ العظمی شیخ لطف الله صافی گلپایگانی طاب ثراہ کی رحلت پر قرآن خوانی و تعزیتی پیغام جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛
انا لله و انا الیه راجعون
عالم با عمل، مدافع تشیع، حامی ولایت، ناشر علوم آل محمد علیهم السلام آیه الله العظمی شیخ لطف الله صافی گلپایگانی طاب ثراه آج بتاریخ یکم فروری ۲۰۲۲ قم میں رحلت فرما گئے۔ آپکی رحلت کی خبر نے عالم اسلام کو غمگین کر دیا۔
آیہ اللہ صافی حوزہ علمیہ کا شمار قُم کی برجستہ ہستیوں میں شمار ہوتا تھا۔ آپ نے تقریباً 85 سال تک مکتب تشیع کی خدمت کی۔ جوانی ہی میں درجہ اجتہاد پر فائز ہو گئے تھے اور سیکڑوں کتب کے مصنف تھے۔
اس عظیم الشان مرجع کی رحلت سے عالم اسلام خصوصا عالم تشیع کا ایسا نقصان ہوا ہے جسکی بھرپائی ناممکن ہے۔
آیہ اللہ صافی کی خبر رحلت سن کر طلاب، اساتید، مسئولین حوزہ علمیہ شہید ثالث رح قم کافی متاثر ہوئے۔ آپکی بلندی درجات کی خاطر مدرسہ میں قرآن خوانی کا پروگرام رکھا گیا اور تعزیتی پوسٹر لگائے گئے۔
ہم اس سلسلہ میں اپنے زمانہ کے امام حضرت حجت ابن الحسن عجل الله تعالی فرجه الشریف، مراجع کرام، علماء ذوی الاحترام اور تمام عالم تشیع کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔
خداوند عالم کی بارگاہ میں دعا ہے کہ آیہ اللہ العظمی صافی گلپائگانی طاب ثراہ کو اہل بیت علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے اور ہم کو انکے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین۔
حوزہ علمیہ شہید ثالث رح ۔