۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
اعرافی

حوزہ/ آیت اللہ اعرافی نے حوزہ علمیہ قم کے سینیئر استاد کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ حوزہ علمیہ قم آیت اللہ اعرافی نے حوزہ علمیہ قم کے سینیئر استاد جعفر الہادی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ اس پیغام کا متن یہ ہے:

انا للہ و انا الیہ راجعون

مایہ ناز محقق، جلیل القدر مبلغ اور شہید کے باپ آیت اللہ الحاج شیخ جعفر الہادی (خوشنویس) طاب ثراہ کی رحلت کی خبر سن کر بہت زیادہ دکھ ہوا۔

اس نامور دانشور نے صبر و شکیبائی کا دامن تھامتے ہوئے طویل عرصے تک مکتب جعفری کے شاگردوں کی تعلیم و تربیت، ملکک اور ملک سے باہر اسلامی ثقافت کی ترویج، مختلف موضوعات پر گرانقدر کتب تالیف کر کے اور علوم حدیث کے مرکز کے نظم و نسق سنبھال کر پرخلوص جہدوجہد کی اور طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

میں اس مصیبت پر دینی مدارس، مرحوم کے خاندان، دوستوں اور پسماندگان کو تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہوئے بارگاہ خداوندی میں مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل اور اجر جزیل کا طالب ہوں۔

علی رضا اعرافی

سربراہ حوزہ علمیہ قم

تبصرہ ارسال

You are replying to: .