۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مولانا محسن ناصری

حوزہ/ گذشتہ کئی سالوں سے آپ کی انقلاب اسلامی کی فکری، علمی اور سیاسی میدانوں میں خدمات نا قابل فراموش ہے، اسی طرح دنیائے کفر و استکبار کے فکری اور علمی شبھات کا منه توڑ جواب دینا آپ اپنا اولین فریضہ سمجھتے تھے، رہبر انقلاب کی جانب سے آپکو  مطہرئ دوراں کا لقب دیا گیا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ مصباح یزدی کی رحلت پر حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا شیخ حسن ناصری مدیر حوزه علمیہ امام صادق علیہ السلام واشی نیو ممبئی اور اساتذه، طلاب، اراکین کی جانب سے تعزیتی پیغام ارسال کرتے ہوئےافسوس و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

تعزیتی پیغام کا مکمل متن اس طرح:

انا للہ و انا الیه راجعون

العلماء باقون ما بقی الدھر 

عالم ربانی ،فقیہ مجاہد، عظیم عارف اور فلسفی، حامی ولایت ، مدافع مکتب اہلبیت علیہم السلام  امام خمینی(رہ) و آیت اللہ بہجت (رہ) کے لائق ترین شاگرد
          حضرت آیت اللہ محمد تقی
            مصــــباح یــــزدی طاب ثراه
اس عالم فنا سے عالم بقا کی جانب سفر فرما گئے ہیں، آپکی ذات عاش سعیدا و مات سعیدا کی عملی تصویر تھی آپ نے اپنی پوری زندگی کلمہ حق کی سربلندی کے لئے وقف کردی تھی۔ 
گذشتہ کئی سالوں سے آپ کی انقلاب اسلامی کی فکری، علمی اور سیاسی میدانوں میں خدمات نا قابل فراموش ہے
اسی طرح دنیائے کفر و استکبار کے فکری اور علمی شبھات کا منه توڑ جواب دینا آپ اپنا اولین فریضہ سمجھتے تھے 
رہبر انقلاب کی جانب سے آپکو  مطہرئ دوراں کا لقب دیا گیا تھا اس عظیم القدر عارف، فقیہ اور فیلسوف کی جانسوز رحلت پر، ہم طلاب و اساتیذ اور اراکین جامعہ امام صادق علیہ السلام واشی نیو ممبئی امام زمانہ (عج)، رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای، تمام مراجع عظام، حوزات علمیہ، اور تمام مومنین و مسلمین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔
اور خدواند کریم سے دعا گو ہیں کہ آپ کو جوار معصومین( ع) میں جگہ عنایت فرمائے اور آپکے عالی مراتب کو عالی تر فرمائے

اساتیذ،طلاب و اراکین حوزه علمیہ امام صادق علیہ السلام واشی نیو ممبئ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .