۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
حوزہ علمیہ امام صادق (ع) واشی نیو ممبئی

حوزہ/ مرحوم نے بارگاہ الہی سے ۱۰۶ سال کی عمر پائی اور اس بابرکت عمر کو علوم آل محمد ع و دین اسلام کی ترویج و خدمت میں صرف کیا۔اس دوران آپ نے سیکڑوں کتب کی تالیف و تصنیف کے فریضہ کو انجام دیا جس میں فقہ,اصول ,کلام ,حدیث شامل ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ امام صادق (ع) واشی نیو ممبئی کے طلاب و اساتیذ نے آیۃ اللہ صافی گلپائگانی کی وفات پر ایک پیغام میں تعزیت و تسلیت پیش کی ہے جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

انا لله و انا الیه راجعون

مکتب اہلبیت علیہم السلام کا ایک اور ستون ہوا منہدم

انتہائی رنج و ملال کے ساتھ حوزہ علمیہ قم المقدسہ سے یہ خبر موصول ہوئی کہ محقق و مدقق عظیم مرجع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی نے داعی اجل کو لبیک کہا اور اپنے معبود سے جا ملے۔ عالم کی موت کا صدمہ عظیم ہوتا ہے کہ اس خلا کو کوئی پر نہیں کر سکتا۔

مرجع گرانقدر آیت اللہ صافی طاب ثراه فقیہ اہلبیت علیهم السلام آیت اللہ بروجردی رہ کے برجستہ شاگردوں میں سے تھے اور آیت اللہ العظمیٰ محمد رضا گلپایگانی کے داماد تھے۔

مرحوم نے بارگاہ الہی سے ۱۰۶ سال کی عمر پائی اور اس بابرکت عمر کو علوم آل محمد (ع) و دین اسلام کی ترویج و خدمت میں صرف کیا۔اس دوران آپ نے سیکڑوں کتب کی تالیف و تصنیف کے فریضہ کو انجام دیا جس میں فقہ,اصول ,کلام ,حدیث شامل ہیں۔

ہم اس عظیم سانحہ پر علماء عظام ,مراجع کرام ,حوزات علمیه و مومنین کرام بالخصوص ان کے شاگردوں اور اعزا نیز امام عصر عج کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ خداوند کریم ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور انھیں جوار معصومین ع میں جگہ مرحمت فرمائے۔ عاش سعیدا و مات سعیدا

طلاب و اساتیذ حوزہ علمیہ امام صادق علیہ السلام واشی نیو ممبئی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .