۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
حجت الاسلام شاکری

حوزہ/ مرحوم و مغفور نے ایک طولانی عرصہ علم و عمل کے میدان میں مجاہدت اور رضائے الہی کے حصول میں جد وجہد کرتے ہوئے گزارا اور آخر کار دار فانی کو الوداع کہتے ہوئے بارگاہ رب العزت میں حاضر ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے نمائندے نے عالم تشیع کے مرجع تقلید آیت اللہ صافی گلپائگانی کے انتقال پرملال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین رضا شاکری نے ایک تعزیتی پیغام کے ذریعے کہا کہ مرحوم مغفور نے ایک طولانی عرصہ علم و عمل کے میدان میں مجاہدت اور رضائے الہی کے حصول میں جد وجہد کرتے ہوئے گزارا اور آخر کار دار فانی کو الوداع کہتے ہوئے بارگاہ رب العزت میں حاضر ہو گئے۔

انہوں نے اپنے بیان میں آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی کی رحلت کو عالم اسلام میں پیدا ہونے والے عظیم نقصان سے تعبیر کرتے ہوئے تمام مومنین، مقلدین، حوزات علمیہ، رہبر انقلاب اور خصوصا امام زمانہ (عج) کی خدمت میں تعزیت پیش کی اور مرحوم کے لیے بلندی درجات اور سید الشہدا(ع) کے ساتھ محشور ہونے کی دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • syedRoshanabbas IN 11:25 - 2022/10/25
    0 0
    I want a guy shaukri WhatsApp number yeah Al Mustafa University admission form number