۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
انجمن آل یاسین

حوزہ/ آیۃ اللہ صافی گلپائگانی کلمہ حق کی آواز کو بلند کرنے والے تھے اور ایام فاطمیہ میں اپنے گھر سے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا تک پا پیادہ جلوس عزا کی سر براہی فرمایا کرتے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں مقیم طلاب فضلائے جامعۃ الامام امیر المومنین علیہ السلام کی انجمن، انجمن محبان آل یاسین کی جانب سے آیۃ اللہ صافی گلپائگانی کے ارحال پر تعزیتی پیغام جاری کیا گیا جس کا متن مندرجہ ذیل ہے:

انا للہ و انا الیہ راجعون

آہ، وہ مرد مجاہد ہر میدان کا علمبردار تھا، آسمان فقاہت کا خورشید تاباں، علم و عمل کا بحرزخار، مدافع حریم اہلیبت اطہار علیہم السلام، دشمنان اسلام کے لیے ذوالفقار، مرجع جہاں تشیع حضرت آیت اللہ العظمی صافی گلپائگانی رحمت اللہ علیہ جنہوں نے اپنی بابرکت زندگی کو اسلام اور دین کے لیے وقف کردیا تھا۔ کسی محاذ پر معارف اہلبیت علیہم السلام کی نشر و اشاعت سے دریغ نہیں کیا اور متعدد تالیفات کو جہان اسلام کے لئےچھوڑ گئے۔ آپ کلمہ حق کی آواز کو بلند کرنے والے تھے اور ایام فاطمیہ میں اپنے گھر سے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا تک پا پیادہ جلوس عزا کی سر براہی فرمایا کرتے تھے۔

ہم اس غمناک سانحہ کو امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، مراجع عظام، بالخصوص رہبر معظم انقلاب اسلامی، آپ کے شاگردوں اور تمام اہل خانہ کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔ اور دعا گو ہیں کہ خداوند آپ کو اہلیبت علیہم السلام کے ساتھ محشور فرماۓ۔ آمین

انجمن محبان آل یسین (ع)

طلاب و فضلائے جامعۃ الامام امیر المومنین علیہ السلام-نجفی ہاوس، مقیم ایران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .