۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شیخ محمد علی نجفی

حوزہ/ جامعۃ الامام امیرالمومنین (ع) نجفی ہاؤس کے استاد عربی زبان و ادب اور علم الحدیث، عالم باعمل، بہترین مبلغ، طلاب پرور اور لا تعداد صفات حسنہ کے مالک استاذ الاساتذہ الحاج الشیخ محمد علی النجفی،آج سرینگر میں طویل علالت کے باعث اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعۃ الامام امیرالمومنین (ع) نجفی ہاؤس کے استاد عربی زبان و ادب اور علم الحدیث، عالم باعمل، بہترین مبلغ، طلاب پرور اور لا تعداد صفات حسنہ کے مالک استاذ الاساتذہ الحاج الشیخ محمد علی النجفی،آج سرینگر میں طویل علالت کے باعث اس دار فانی سے کوچ کرگئے۔

حجۃ الاسلام مرحوم شیخ محمد علی نجفی جامعۃ الامام امیرالمومنین (ع) نجفی ہاؤس کے آغاز سے ہی بعنوان استاد خدمات انجام دے رہے تھے، ان کے سانحۂ ارتحال کی خبر سن کر جامعۃ الامام امیرالمومنین (ع) نجفی ہاؤس اپنے تمام فرزندوں کے ہمراہ ایک بار پھر غم و اندوہ میں غرق ہے۔

اس دردناک موقع پر حوزہ نیوز ایجنسی کے اراکین مرحوم کی اہل خانہ اور شاگردوں کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ خدا وند متعال مرحوم کو جوار معصومین علیہم السلام میں قرار دے اور لواحقین کو صبر جمیل و اجر جزیل عطا فرمائے۔ آمین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .