۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جامعہ امام امیر المومنین (ع) نجفی ہاؤس کا سالانہ جلسہ و طلاب كی تقريب عمامہ گزاری

حوزہ/ حوزہ علمیہ جامعہ امیرالمومنین(ع) نجفی ہاوس میں سالانہ جشنِ ثامن الائمہ امام رضا علیہ السلام منعقد ہوا جسمیں صف ثامن کے طلاب کرام کو ردائے مسئولیت عطا کی گئی اور فارغ التحصیل (صف العاشر) طلاب کی عمامہ پوشی عمل میں آئی و امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلاب کو سند اور نفیس انعامات سے نوازا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستان کے مرکزی شہر ممبئی کے قلب میں واقع حوزہ علمیہ جامعہ امیرالمومنین(ع) نجفی ہاوس میں حسب سابق بتاریخ ۱۲ جون ۲۰۲۲، سالانہ جشنِ ثامن الائمہ امام رضا علیہ السلام منعقد ہوا جس کے بعد صف ثامن کے طلاب کرام کو ردائے مسئولیت عطا کی گئی اور فارغ التحصیل (صف العاشر) طلاب کی عمامہ پوشی عمل میں آئی۔ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلاب و سند اور نفیس انعامات سے نوازا گیا۔

جشن کا آغاز سہ پہر چار بجے جناب سید حسین عباس کاظمی کشمیری کی پرفیض تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کے بعد طلاب کی دست جمعی تلاوت اور تواشیح نے سماں باندھ دیا۔

ناظم جشن مولانا سید علی عباس عابدی (امید اعظمی) کی سجی ہوئی نظامت نے محفل کو با رونق بنادیا۔ حجت الاسلام والمسلمین جناب سید یونس حیدر اور حجت الاسلام جناب ابوتمامہ عابدی نے بارگاہ امام میں اپنے منظوم کلام پیش کئے۔اور آخر میں مدیر حوزات حجۃ الاسلام والمسلمین آقای سید احمد علی عابدی کی نظارت میں، اساتید جامعہ حجت الاسلام والمسلمین آقای سید حسین مہدی حسینی، حجت الاسلام و المسلمين آقای سید علی مہدی تقوی، حجت الاسلام و المسلمين آقای سید ذوالفقار مہدی، حجت الاسلام و المسلمین آقای سید محمد قیصر اور حجت الاسلام و المسلمين آقای سید محمد ذکی حسن نے طلاب کو عماموں سے مزین کیا۔

فاضل ٹرسٹی حضرات نے بھی طلاب کا حوصلہ بڑھایا، جناب علی اکبر رتنسی اور جناب علی رضا بندے علی نے بھی مختصر تقریریں کیں۔ محترم علی رضا بندے علی نے اپنے چند سوالات اور انعامات سے جشن کو مزید دلچسپ بنایا۔حجت الاسلام والمسلمین آقای سید احمد علی عابدی کی مختصر اور جامع تقریر نے ختامہ مسک کا کام انجام دیتے ہوئے جشن کی شیرینی دوبالا کردی، اور انہیں کے دعائیہ کلمات پر جشن اختتام پذیر ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .