۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
حوزۃ المہدی العلمیہ، حیدرآباد میں" جشن کوکبِ رسالت"

حیدرآباد کی قدیم درسگاہ حوزۃ المہدی العلمیہ کے اساتذہ و طلاب کی جانب سے " جشن کوکب رسالت " کا انعقاد عمل میں آیا جس میں شہر حیدرآباد کے تمام حوزات علمیہ کے مدرسین و طلاب نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،۲۹ جنوری ۲۰۲۲ بمطابق ۲۵ جمادی الثانیہ کو حیدرآباد کی قدیم درسگاہ حوزۃ المہدی العلمیہ کے اساتذہ و طلاب کی جانب سے " جشن کوکب رسالت " کا انعقاد عمل میں آیا جس میں شہر حیدرآباد کے تمام حوزات علمیہ کے مدرسین و طلاب نے شرکت کی۔

تصویری جھلکیاں: حوزۃ المہدی العلمیہ، حیدرآباد میں" جشن کوکبِ رسالت" کا انعقاد

جشن کوکب رسالت زیر صدارت ، سرپرستِ کل ہند مجلس علماء و ذاکرین حجت الاسلام و المسلمین مولانا سید نبی حسن زیدی صاحب قبلہ دامت برکاتہ منعقد ہوا ۔ جشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے قاری محمد رضا صاحب نے کیا نظامت کے فرائض حوزۃ المہدی کے طالب علم سید رضا عباس رضوی سلمہ نے انجام دیئے۔

جشن میں شریک حوزۃ المہدی کے پرنسپل حجت الاسلام مولانا رضا عباس خان کے علاوہ حجت الاسلام مولانا سیدمعصوم حیدر رضوی، حجت الاسلام مولانا اطہر علی طاہری، حجت الاسلام مولانا ظہیر عباس، حجت الاسلام مولانا میر محمد علی زیدی اور شہر حیدرآباد کے معزز علماء و ذاکرین میں حجت الاسلام مولانا سید لقمان حسین موسوی، حجت الاسلام مولانا سید عمار حیدر،حجت الاسلام مولانا شجیع مختار ،حجت الاسلام مولانا نثار حسین نجفی صاحب حجت الاسلام مولانا مدثر حسین،حجت الاسلام مولانا حنان رضوی حجت الاسلام مولانا عسکری علی خان ، حجت الاسلام مولانا میر آغا ، حجت الاسلام مولانا شبر رضا مصطفوی، حجت الاسلام مولانا افسر حسین، حجت الاسلام مولانا حسین شکارپوری، حجت الاسلام مولانا افتخار حسین، حجت الاسلام مولانا مہدی حسین بہشتی، حجت الاسلام مولانا مقصود جعفری، حجت الاسلام مولانا سید محب عابد ، حجت الاسلام مولانا سید تنویر حیدر زینبی، حجت الاسلام مولانا باسط علی صاحب،ذاکر اہلبیت مولانا سید حیدر زیدی صاحب، ذاکر اہلبیت میر حسین صاحب، ذاکر اہلبیت مولانا منتظر مہدی صاحب، ذاکر اہلبیت مولانا اکبر حسین رضوی، ذاکر اہلبیت مولانا ضیاء عباس صاحب ، ذاکر اہلبیت مولانا خورشید حسن صاحب ، ذاکر اہلبیت مولانا کوکب حسن صاحب، ذاکر اہلبیت سید اکبر حسین رضوی مانصاب ٹینک ، ذاکر اہلبیت مولانا عرفان جعفری صاحب، ذاکر اہلبیت مولانا محسن کمال صاحب، ذاکر اہلبیت مولانا مہدی علی ہادی صاحب نے شرکت کر کے جشن کو رونق بخشی۔

جشن کوکب رسالت میں مصرع طرح " ناز رسول نازِ مشیّت ہیں فاطمہ " اور " ہر شعبہ حیات میں رہبر ہیں فاطمہ" پر اپنے کلام کے ساتھ شہر حیدر آباد کے معزز مدعو شعراء نے کلام پیش کیا جس میں قابل ذکر حجت الاسلام مولانا ڈاکٹر رضوان حیدر ، حجت الاسلام مولانا مولانا علمدار حسین، مولانا مہدی علی ہادی ، عالیجناب شاعر میثم مقال محمد علی وفا ، جناب آغا سروش ، جناب حسن عباس احسن ، جناب میر داور علی داور، جناب کوثر ساقی ، جناب میر رضا علی سہیل اور جناب سعید عباس گوپالپوری قابل ذکر ہیں۔

اختتام جشن پر حوزۃ المہدی کے پرنسپل حجت الاسلام والمسلمین مولانا رضا عباس خان صاحب نے دعائیہ کلمات پیش کئے بالخصوص ان علماء و مومنین و مومنات جو ناسازی صحت کی وجہ سے جشن میں شریک نہیں ہو سکے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور جشن میں شریک علماء، ذاکرین ، طلاب و جملہ مومنین کا شکریہ ادا کیا نصف شب کو جشن کا اختتام ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .