۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ننھے بچوں کا آن لائن "جشن مرج البحرین " کا انعقاد

حوزہ/مکتب سدرۃ المنتہیٰ اور مکتب معرفت ثقلین کے بچوں نے عقد شہزادی کونین کے موقع پر " جشن مرج البحرین  یلتقیان " کے عنوان سے آن لائن محفل کا انعقاد کیا جس میں ہر عمر کے بچوں نے قصیدہ خوانی کی اور اظہار مسرت کیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزۃ المہدی العلمیہ کے تحت اشراف مکتب سدرۃ المنتہیٰ اور مکتب معرفت ثقلین حیدرآباد کے بچوں نے عقد شہزادی کونین کے موقع پر " جشن مرج البحرین  یلتقیان " کے عنوان سے آن لائن محفل کا انعقاد کیا جس میں ہر عمر کے بچوں نے قصیدہ خوانی کی اور اظہار مسرت کیا ۔

اس جشن میں ہندستان کے علاوہ شارجہ ، قطر دبئی ، سعودی عربیہ ، کینیڈا ، اور سڈنی کے طلاب نے حصہ لیا۔ 

مکتب کے مدرسین مولانا سید قائد عباس اور مولانا کامل رضا اور مولانا مظفر حسین نے بھی شرکت کی ۔ پرنسپل سید شاداب احمد نے بچوں اور والدین کو مبارکباد دیا اور بچوں کو یوم غدیر کے موقع پر محفل کی تیاری کے لئے بھی کہا ۔ 

مکتب سدرۃ المنتہیٰ میں بچوں کے جشن کے بعد خواتین کے لئے بھی آن لائن جشن ہوا جس میں مادر مہربانان نے شرکت کیا ۔ 

انشاء اللہ مکتب کا اگلا جشن روز غدیر منعقد ہوگا والدین سے گذارش ہے کہ وہ اپنے بچوں کو تیار کریں اور جشن کو کامیاب بنائیں ۔

آن لائن جشن کی تصاویر:

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .