منگل 24 جون 2025 - 11:18
ہر دلعزیز ذاکرِ اہلبیت مولانا مہدی علی ہادی انتقال کر گئے، علمی و تبلیغی حلقوں میں غم کی لہر

حوزہ/ مجلس علماء و ذاکرین کے سکریٹری، ممتاز ذاکرِ اہلبیت اور سادہ مزاج عالمِ دین مولانا مہدی علی ہادی کے انتقال کی افسوسناک خبر نے علمی، مذہبی اور عوامی حلقوں کو گہرے رنج و غم میں مبتلا کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس علماء و ذاکرین کے سکریٹری، ممتاز ذاکرِ اہلبیت اور سادہ مزاج عالمِ دین مولانا مہدی علی ہادی کے انتقال کی افسوسناک خبر نے علمی، مذہبی اور عوامی حلقوں کو گہرے رنج و غم میں مبتلا کر دیا ہے۔ مرحوم کی زندگی منبر و محراب کی خدمت اور ذکرِ سید الشہداء علیہ السلام کی ترویج میں گزری، اور ان کا اندازِ بیان ہمیشہ سامعین کے دلوں کو چھو جاتا تھا۔

مرحوم کی وفات پر صدرِ کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

انا للہ و انا الیہ راجعون

ایک مخلص ذاکر اہلبیت خدمت گزار قوم و ملت اور بہت ہی سادہ لوح شخصیت ہر دل عزیز ، جنہوں نے اپنی زندگی کا ایک بڑا عرصہ منبر و محراب کی خدمت کر کے گزارا ہے، مرحوم ہمیشہ ذکر سید الشھداء علیہ السلام کے لئے تیار رہتے تھے اور بہت ہی اچھے انداز میں ذکر فضائل ومصائب بیان فرماتے تھے، آج جیسے ہی خبر عام ہوئی کہ قبلہ انتقال کر گئے مومنین کے دل مغموم ہو گئے اور لوگ جوق در جوق قبلہ کے دولت خانہ کی طرف جانے لگے دیکھتے ہی دیکھتے گھر کے اطراف کی تمام گلیوں میں صرف لوگوں کا ہجوم نظر آرہا تھا اور ہر کسی کی زبان پر ایک ہی لفظ تھا بہترین و مخلص قبلہ دنیا سے چلے گئے۔

یقینا ان کے خلوص کا اندازہ اسی بات سے لگا سکتے ہیں کہ مومنین ان کو کتنا عزیز رکھتے تھے، بہرحال ایک دن سب کو جانا ہے، ہم تمام اراکین مجلس علماء و ذاکرین ان کے خانوادہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا ہے بارگاہ رب العزت میں کہ خدا مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

شریک غم:

مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا

صدر کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین حیدرآباد دکن

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha