۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
حیدر آقا

حوزہ/ حجةالاسلام والمسلمین مولاناسید نبی حسن زیدی کے سانحہ ارتحال پر صدر کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین حیدرآباد دکن حجۃ الاسلام مولانا سید نثار حسین حیدر آقا نے ایک تعزیتی بیان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجةالاسلام والمسلمین مولاناسید نبی حسن زیدی کے سانحہ ارتحال پر صدر کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین حیدرآباد دکن حجۃ الاسلام مولانا سید نثار حسین حیدر آقا نے ایک تعزیتی بیان کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انا للہ و انا الیہ راجعون رضاً بقضائه وتسلیمالامرہ

قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم:اذامات العالم ثلم فی الاسلام ثلمةلایسدھاشی الی یوم القیامة۔جب ایک عالم دنیاسے رخصت ہوجاتاہے تواسلام میں ایسا خلاءہوجاتاہے جسے قیامت تک کوئی چیزپر نہیں کرسکتی۔(محاسن برقی۔ ج1ص364)

بہت ہی کرب ودردکے ساتھ یہ اطلاع دی جارہی ہے عالم جلیل فاضل نبیل مبلغ برجستہ حجةالاسلام والمسلمین مولاناسید نبی حسن زیدی صاحب قبلہ اعلی اللہ مقامہ سرپرت کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین آج صبح داعی اجل کولبیک کہہ گئے۔

مولانا موصوف نے اپنی دینی تعلیم کاآغاز شہرعلم واجتہاد لکھنوکے مشہورومعروف درسگاہ مدرسہ سلطان المدارس سے کیا جہاں انہوں نے ماہر اساتیذ سے تحصیل علم کیاوہاں سے فراغت کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لئے باب مدینةالعلم امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے جوارمیں تشریف لےگئے وہاں پرآپ نے ہرفن کے ماہراساتیذ سے تحصیل علم کیااور آپ کو متعددآیات عظام سے شرف تلمذ رہا ہے نیز بعض آیات عظام نے آپ کواجازہ نقل روایت بھی مرحمت فرمایا ۔

اپنے مولاواقاحضرت علی علیہ السلام کے جوارسے علم ومعرفت کوحاصل کرنے کے بعدمختلف مقامات پر خدمت کرتے ہوئے سرکارسطان العلماءمولانارضا آقاصاحب قبلہ نوراللہ مرقدہ کی دعوت پرشہر ولائےعلی اورعزائے حسین علیہما السلام تشریف لائے، یہاں پر ایک مدت مدید تک عبادت خانہ حسینی میں امام جماعت کے فرائض کوانجام دیتے رہے نیز شہر میں دیگرخدمات کو بھی انجام دیتے رہے۔

موصوف ایک بہترین خطیب بھی تھے چنانچہ اپنی مضبوط خطابت سے ملک اوربیرون ملک علوم آل محمد علیھم السلام کونشرکرتےرہے،مولاناموصوف نہایت منکسرالمزاج اورملنسارتھے جوبھی آپ سے ایک مرتبہ ملتاوہ آپ کاگرویدہ ہوجاتا تھا آپ کل ہند شیعہ مجلس وذاکرین کے سرپرست بھی رہے۔

افسوس کہ علم وعمل اور خطابت کایہ آفتاب مختصر علالت کے بعد آج صبح ہمیشہ کےلئے غروب ہوگیا،ہم اس عظیم مصیبت پر امام زمانہ (عج)اہل خانہ اور انکے عقیدتمندوں کی خدمت میں تسلیت وتعزیت عرض کرتے ہیں اورخداکی بارگاہ میں مولانامرحوم کی بخشش اوربلندی درجات کے لئے دعاگو ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .