۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
استاذ الاساتذہ شیخ نجفی طاب ثراہ

حوزہ/ استاذ الاساتذہ شیخ نجفی نے پینتیس سے زائد برس اپنی تدریسی خدمات کے دوران طلبہ کی شخصیت پروری کا کام کیا اور ان کی شخصیت کو ایسے نکھارا کہ آج "جو ذرہ جس جگہ ہے، وہیں آفتاب ہے"۔ آج ہم سب کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ ہم جو کچھ بھی ہیں، اس میں استاد نجفی کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انجمن محبان آل یسین علیہم السلام، طلاب جامعۃ الامام امیر المؤمنین (ع) نجفی ہاؤس مقیم قم نے استاذ الاساتذہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد علی نجفی طاب ثراہ کی رحلت پر ایک تعزیتی پیغام گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے،جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

انا للہ و انا الیہ راجعون

بے حد افسوسناک خبر موصول ہوئی کہ مادر علمی جامعۃ الامام امیر المؤمنین کے مقبول، ہر دلعزیز اور مخلص اساتذہ میں سے ایک استاذ الاساتذہ حجۃ الاسلام و المسلمین آقائے شیخ محمد علی نجفی طاب ثراہ نے داعئی اجل کو لبیک کہتے ہوئے، اس دار فانی سے منہ موڑ لیا۔

مرحوم، اس عظیم دینی درسگاہ کے قدیمی اساتیذ میں سے ایک تھے اور آپ کا ہر طالب علم حقیقی معنی میں آپ کی پدرانہ شفقت سے بہرہ مند تھا۔ جامعہ کا ہر طالب علم، اپنے آپ کو آپ کا شاگرد کہلانے پر فخر محسوس کرتا ہے۔

استاذ الاساتذہ شیخ نجفی نے پینتیس سے زائد برس اپنی تدریسی خدمات کے دوران طلبہ کی شخصیت پروری کا کام کیا اور ان کی شخصیت کو ایسے نکھارا کہ آج "جو ذرہ جس جگہ ہے، وہیں آفتاب ہے"۔ آج ہم سب کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ ہم جو کچھ بھی ہیں، اس میں استاد نجفی کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

اس عظیم الشان عالم ربانی اور طلاب دینی کی بے لوث خدمت کرنے والے بے بدیل استاد کی جاں گداز رحلت پر حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔ اسی طرح آپ کے تمام متعلقین بالخصوص آپ کی اولاد، مدیر جامعہ، تمام اساتذہ اور جامعہ کے تمام طلبہ کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتے ہیں اور خود کو ان کے غم میں برابر کا شریک سمجھتے ہیں۔

انجمن محبان آل یسین علیہم السلام
طلاب جامعۃ الامام امیر المؤمنین (ع) نجفی ہاؤس مقیم قم

استاذ الاساتذہ شیخ نجفی طاب ثراہ نے اپنی تدریسی خدمات کے دوران طلبہ کی شخصیت پروری کا کام کیا

تبصرہ ارسال

You are replying to: .