حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن علماء بیروت نے حضرت آیۃ اللہ العظمی الحاج شیخ لطف اللہ صافی گلپایگانی کی رحلت پر تعزیتی بیانیہ صادر کر کے انہیں حوزہ علمیہ کے ستونوں میں سے قرار دیا کہ جنہوں نے اپنی عمر علم اور دین کی خدمت میں گزار دی۔
اس بیانیہ میں آیا ہے کہ آیۃ اللہ العظمی صافی گلپائیگانی ایک بزرگ شخصیت اور استاد تھے کہ جنہوں نے بہت زیادہ افراد کو زیورِ علم سے آراستہ کیا۔
انہوں نے مختلف مراحل میں انقلابِ اسلامی ایران کی مدد کی اور اپنی تقاریر میں شاہ کے خلاف مؤقف کے ذریعہ انقلاب کی بھرپورحمایت کی۔
انجمن علماء بیروت نے اس مصیبت پر حوزہ علمیہ قم و نجف اشرف اور رہبرِ انقلابِ اسلامی کی خدمت میں تعزیت پیش کی اور بارگاہِ خداوندی میں مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔
ولا حول ولاقوة إلا بالله العلی العظیم