۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
آیت الله محمد محمدی ری شهری

حوزہ/ حوزہ علمیہ قم کی عظیم علمی و عملی شخصیت، میزان الحکمہ جیسی درجنوں کتابوں کے مؤلف، دار الحدیث کے موسس و سربراہ، آستانہ مقدسہ شاہ عبد العظیم کے متولی آیۃ اللہ محمدی ری شہری کی رحلت، عالم تشیع کا نا قابل تلافی نقصان ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابوالقاسم رضوي امام جمعہ ميلبورن آسٹریلیا جو کہ شیعہ علماء کونسل آف آسٹریلیا کے صدر بھی ہیں نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں آیۃ اللہ محمدی ری شہری کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

انا للہ و انا الیہ راجعون

حوزہ علمیہ قم کی عظیم علمی و عملی شخصیت، میزان الحکمہ جیسی درجنوں کتابوں کے مؤلف، دار الحدیث کے موسس و سربراہ، آستانہ مقدسہ شاہ عبد العظیم کے متولی آیۃ اللہ محمدی ری شہری کی رحلت، عالم تشیع کا نا قابل تلافی نقصان ہے۔

بارگاہ حضرت حجت و رہبر معظم و مرحوم کے ورثاء کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔

آپ نے علماء محققین کے لئے کام کو آسان کر دیا تھا تمام موضوعات پر احادیث کو الف باء حروف تبھی کی ترتیب سے ایک جگہ میزان الحکمہ میں جمع کر دیا تھا یہ ماحول چودہ جلدوں پر مشتمل ایک کتاب نہیں بلکہ یہ کتاب احادیث کا انسایئکلو پیڈیا ہے کریم آیة الله محمدي ري شهري کے درجات بلند کرے اور انکے آثار علمیہ سے زیادہ سے زیادہ مستفید و مستفیض ہونے کی توفیق دے۔

آمین
سید ابوالقاسم رضوی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .