۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
مولانا ابوالقاسم رضوی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل آف آسٹریلیا کے صدر: دنیا بھر میں ہونے والی دہشت گردی کے ذمہ دار امریکہ و اسرائیل و ان کا بغل بچہ سعودی عرب ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابوالقاسم رضوي امام جمعہ ميلبورن آسٹریلیا جو کہ شیعہ علماء کونسل آف آسٹریلیا کے صدر بھی ہیں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دنیا بھر میں ہونے والی دہشت گردی کے ذمہ دار امریکہ و اسرائیل و ان کا بغل بچہ سعودی عرب ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے سعودی حکمرانوں کا ریکارڈ بہت خراب ہے آج جب کے دنیا میں سزائے موت کا قانون ختم ہو رہاہے یا اسے ختم کرنے کی بات انسانی حقوق کے چمپئین کرتے ہیں جو سعودی عرب کے طرفدار و وکیل ہیں انھیں یہ کیوں نہیں دکھائی دیتا ایک دن میں ۸۱ لوگو ں کا سر قلم کیا جانا انسانی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے۔

اس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور اس سے زیادہ مذمت اس بات کی کہ میڈیا خاموش ہے میڈیا اس جرم میں اور اس طرح کے تمام جرائم میں برابر کی شریک ہے، ہم اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں سعودی حکومت کو عالمی عدالت میں کھڑا کیا جائے حکمرانوں کو معزول کیا جائے اور انھیں سزا دی جائے۔

واضح رہے کہ کل جیسے ہی سعودی عرب میں ۸۱ لوگوں کی سزائے موت کی خبر آئی آسٹریلیا کے نیوز چینل و اخبارات نے اس خبر کے مولانا موصوف کا مذمتی بیان نشر کیا اور شائع کیا ساتھ ۲۰۱۶ میں آیۃ اللہ شہيد باقر النمر کی شہادت کے بعد آسٹریلیا کے دارلخلافہ کینبرا میں ہونے والے مظاہرے کی تصاویر شائع کیں اور مولانا سید ابولقاسم رضوی کی قیادت میں ہونے والے مظاہرے کو جو آسٹریلیا کی تاریخ میں سب سے بڑا مظاہرہ تھا جو سعودی سفارت خانے کے باہر کیا گیا تھا اخبارات نے تحریر کیا اسی طرح ایک بار پھر اتنی بڑی تعداد میں ایک فرقے کے لوگوں کا سر قلم کردیا گیا اسکی بھر پور مذمت کی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .