۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
سید ابوالقاسم رضوی

حوزہ/ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ حکومتی ادارے امن و امان کے قیام میں پوری طرح ناکام ہیں دہشت گردوں کا دور دورہ ہے مختصر سے عرصے میں پارہ چنار میں یہ دوسری بار دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ حکومتی ادارے امن و امان کے قیام میں پوری طرح ناکام ہیں دہشت گردوں کا دور دورہ ہے مختصر سے عرصے میں پارہ چنار میں یہ دوسری بار دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے۔

اس بات کا  اظہار آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے امام جمعہ و الجماعت حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید ابوالقاسم رضوی نے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔

مولانا موصوف نے کہا کہ قاتل آزاد گھوم رہے ہیں معصوموں کو موت کی نیند سلایا جا رہا ہے آج پاراچنار طوری مارکیٹ میں دھماکہ کے نتیجے کافی نقصان ہوا ہے اور لوگ زخمی ہو ئے ہیں۔ ہم زخمیوں کی شفایابی و صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں اور اس واقعے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں

امام جمعہ میلبورن نے یہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی و ریاستی حکومت فوری طور پر ذمہ داروں کا پتہ لگا کر انھیں سزا دے اور نقصان کی تلافی کی جائے اور زخمیوں کا اچھی طرح سے علاج کرایا جائے اور متاثرین کے کنبے کو معاوضہ دیا جائے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پارہ چنار جو دشمنوں کے نشانے پر ہے وہاں بہترین حفاظتی انتظامات کئے جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اس طرح کے واقعات مستقبل میں پھر رونما نہ ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .