حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی ایران کے فوجی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اورکتائب حزب اللہ کے کمانڈر ابو مہدی مہندس کی امریکی دہشت گردانہ اور بزدلانہ حملے میں ہوئی شہادت پر امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے امریکی دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔مولانانے جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئےتمام عالم اسلام خاص طورپر ، ملت ایران اور رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مد ظلہ العالی کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کی ۔
انھوں نے امریکی دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس حملے سے یہ واضح ہوگیاہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک خطے میں دہشت گردی کو کتنے بڑے پیمانے پر فروغ دے رہے ہیں اور یہ استعماری طاقتیں نہیں چاہتی ہیں کہ دنیا میں امن و امان قائم ہو ۔شہید جنرل قاسم سلیمانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے بہترین کمانڈروں میں سے ایک تھے جنہیں ان کی کامیابی اور شجاعت و جوانمردی کے چلتے امریکہ نے نشانہ بنایاہے ۔امریکہ جنرل قاسم سلیمانی کی حکمت عملی اور دہشت گردی کے خلاف ان کی منصوبہ بندیوں سے عاجز آچکا تھا ۔امریکہ جو دنیا بھر میں دہشت گردی کا بانی ہے ،جنرل قاسم سلیمانی کے دہشت گردی مخالف اقدامات کا توڑ نہیں رکھتا تھا اس لئے انہیں شہیدکرایا گیا۔ہم امریکی دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور عالمی حقوق انسانی کی تنظیموں منجملہ اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امریکہ کے اس بزدلانہ اور دہشت گردانہ حملے کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔مولانانے کہاکہ امریکہ کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جاتا ۔جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت در اصل امریکہ ،اسرائیل اور تمام استعماری طاقتوں کے خاتمے کا اعلامیہ ہے ۔
انکا مزید کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل ایران پر پابندیاں عائد کرکے اس کے سرکو جھکانے میں ناکام رہے ہیں۔ملت ایران نہ کبھی استعماری طاقتوں کے سامنے جھکی ہے اورنہ آگے جھکے گی ۔اس کے پاس بہترین قیادت ہے جس نے پوری دنیا میں اپنی بصیرت اور دوراندیشی کا لوہا منوایاہے ۔مولانانے اپنے بیان میں کہاکہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت امریکہ کی ناکامی اور ملت ایران کی کامیابی کی دلیل ہے ۔امریکہ ملت ایران اوراس کی فوجوں کے سامنے ہمیشہ ذلیل و خوار ہوتارہاہے اور ان شاء اللہ یونہی ہوتا رہے گا ۔امریکہ کو اب ایران سے مزید ڈرنا چاہئے کیونکہ شہید کا خون ظالم طاقتوں کے زوال کی علامت ہوتاہے ۔
جنرل قاسم سلیمانی کی اندوہ ناک شہادت کے موقع پر دفتر مجلس علماء ہند لکھنؤ اور اس کے تمام متعلقہ اراکین نے امریکہ کے اس دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملت ایران اور رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مد ظلہ العالی کی خدمت میں تعزیت پیش کی ۔
![جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت امریکہ اور اسکے اتحادی ممالک کے زوال کا اعلامیہ ہے،مولانا کلب جواد نقوی
جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت امریکہ اور اسکے اتحادی ممالک کے زوال کا اعلامیہ ہے،مولانا کلب جواد نقوی](https://media.hawzahnews.com/d/2019/12/06/4/882461.jpg)
حوزہ/جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس کی امریکی دہشت گردانہ اور بزدلانہ حملے میں ہوئی شہادت پر امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے امریکی دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔
-
مولانا کلب جواد کا مظفر نگر میں پولیس کے مظالم سے متاثرہ مدرسے کا دورہ
حوزہ/ مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے آج شیعہ و سنی علماءاور دانشوروں کے ایک وفد کے ساتھ مظفر نگر کے متاثرہ علاقوں…
-
ایران میں حرم شاہ چراغ پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مولانا کلب جواد نقوی نے مذمت کی
حوزہ/ مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ دہشت گردانہ حملوں کی وجہ سے زائرین کی تعداد میں کبھی کمی واقع نہیں ہوئی ،یہ دہشت گردتنظیموں کی ناکامی کی…
-
بے گناہوں کو فوراً رہا کیا جائے، مولانا کلب جواد کی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات
حوزہ/ مولانا کلب جواد نے حوزہ علمیہ امام حسینؑ کے طلباء کی رہائی کی مانگ کے ساتھ مدرسے میں پولیس کے تشدد پر جانچ کا مطالبہ کیا،وزیراعلیٰ کو سونپا میمورنڈم،…
-
شہید سلیمانی نے خطے میں مقاومتی محاذ کے احیا میں اہم کردار ادا کیا: مولانا سید رضا حیدر زیدی
حوزہ/ شہید قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی شہادت کی برسی پر مجلس علمائے ہند کی جانب سے آصفی مسجد میں نماز جمعہ کے بعدمجلس عزا کا انعقاد ہوا۔
-
پارہ چنار ایک بار پھر لہو لہان،قاتل آزاد گھوم رہے ہیں معصوموں کو موت کی نیند سلایا جا رہا ہے،مولانا ابوالقاسم رضوی
حوزہ/ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ حکومتی ادارے امن و امان کے قیام میں پوری طرح ناکام ہیں دہشت گردوں کا دور دورہ ہے مختصر سے عرصے میں پارہ چنار میں یہ دوسری…
-
امام باڑہ غفرانمآب لکھنو ہندوستان میں عشرہ محرالحرام کی پہلی مجلس منعقد
حوزہ/لکھنو میں آج سے امام حسین علیہ السلام کی یاد میں مجالس وماتم کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔ خاص کر پرانے لکھنوکی فضا میں سوگ کا ماحول ہے۔ آج صبح سے پرانے…
-
سابق اسرائیلی انٹیلیجنس چیف کا ایرانی جنرل کےقتل میں ملوث ہونےکا اعتراف
اسرائیل کے سابق ملٹری انٹیلی جنس چیف نے تسلیم کیا ہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں اسرائیل بھی ملوث ہے۔
-
آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی کی قندھار میں نماز جمعہ کے دوران دہشت گردانہ حملے کی مذمت
حوزہ/ آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی: افغانستان کے قندھار میں نماز جمعہ کے درمیان شیعوں کی جانسوز شہادت سے دل رنجیدہ خاطر اور ملول ہے۔
-
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سردار سلیمانی کی شہادت سے متعلق امریکہ کو واضح پیغام دے دیا،عراقی سیاسی رہنما
حوزہ / عراقی صادقون تنظیم کے رہنما محمد البلداوی نے کہا کہ فاتح کمانڈروں کی شہادت کے بارے میں آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے مصطفیٰ الکاظمی کو مخاطب قرار…
-
امریکی ٹھکانوں پرایرانی فوج کے حملے کے بعد امریکہ اب تک دہشت میں مبتلاہے، مولانا کلب جواد نقوی
حوزہ/عراق میں موجود امریکی فوجی ٹھکانوں پر ایران کے حملے کے بعد آج مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری اور امام جمعہ مولاناسید کلب جواد نقوی نے اپنے بیان میں…
-
نائیجیریا حکومت شیخ زکزاکی کو علاج کے لئے ہندوستان آنے کی اجازت دے،علامہ سید کلب جواد نقوی
حوزہ/ مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام والمسلمین سید کلب جواد نقوی نے شیخ ابراہیم زکزاکی کی مظلومانہ گرفتاری اور ان کے علاج میں برتی جارہی غفلت…
-
حرم مطہر رضوی میں علماء کرام پر حملہ،دشمنوں کی ناپاک سازش، آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر نےحرم مطہر رضوی میں نامعلوم دہشت گرد کی جانب سے تین علماء کرام پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا…
-
چلی کے مشہور سیاسی تجزیہ کار پابلو جیفری للی:
شہید سلیمانی کے قتل نے انہیں سامراج، صیہونیت اور وہابیت کے خلاف جدوجہد کی علامت بنا دیا
وزہ/ چلی کے سیاسی تجزیہ کار پابلو جیفری للی نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل نے انہیں سامراج، صیہونیت اور وہابیت کے خلاف جدوجہد کی علامت بنا دیا ہے اور…
-
سید مقاومت کی شہادت پر مولانا کلب جواد نقوی کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ شہادت آل محمد کی میراث ہے جس پر ہمیں فخر ہے ۔اسرائیل نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت…
-
-
ممبئی میں مغل مسجد "مسجد ایرانیان" میں "مرد میدان" سیمینار کا انعقاد:
سردار قاسم سلیمانی سادہ زندگی اور شجاعت کا نمونہ تھے، مقررین
حوزہ/ شہید سردار سلیمانی کی دوسری برسی کی مناسبت سے ایک سیمینار بعنوان "مرد میدان" ہندوستان میں ممبئی کی مشہور و معروف مسجد "مسجد ایرانیان" مسجد میں منعقد…
-
لکھنؤ میں شہید قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کے موقع پر مجلس عزا کا انعقاد:
اسم سلیمانی کو تاریخ انسانیت کبھی فراموش نہیں کرسکتی، مولانا کلب جواد نقوی
حوزہ/ مجلس کو خطاب کرتے ہوئے سربراہ مجلس علماء ہند نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کے خدمات اور ایثار کو تاریخ انسانیت کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔انہوں نے جس…
-
دشمن آج بھی شخصیت شہید قاسم سلیمانی سے خائف ہے، مولانا عقیل حسین خان
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد کے مسئول نے کہا کہ دشمن اسلام " شہید سلیمانی "کی شخصیت اور مسلمانان عالم کے دلوں میں ان کی محبوبیت سے خائف ہوکر…
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روس کے خلاف قرارداد منظور، یو این کا دوغلا چہرہ بے نقاب
حوزہ/ روس کے خلاف قرارداد منظور کرکےاقوام متحدہ نے اپنا دوغلا کردار ظاہر کیا ہے۔ امریکہ نے افغانستان اور عراق سمیت متعدد ملکوں میں مختلف بہانوں سے اپنے…
-
قطر نے افغانستان کی شیعہ جامع مسجد میں ہوئے دہشت گردانہ خودکش حملے کی کیا مذمت
حوزہ/ قطری وزارت خارجہ جائے عبادت کو نشانہ بنا کر خوف و ہراس پیدا کرنے کی مخالفت اور مذمت کرتی ہے۔
-
ائمہ ہدیٰ کی حرمت غیبت و حضور سے متاثر نہیں ہوتی، مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سیکریٹری تنظیم المکاتب: حرم مطہر رضوی میں اس دہشت گردانہ حملے میں جہاں ایک مومن و عالم شہید ہوئے اور دو زخمی ہوئے وہیں ’’بَابٌ مِنْ أَبْوَابِ بُيُوتِ…
-
کراچی میں ایرانی قونصلر: دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے باہمی مشارکت اور تعاون کی ضرورت ہے
حوزہ/ کراچی میں تعینات ایرانی قونصلر نے پاکستان اور ایران کی خطے میں اہمیت اور ان کے درمیان مشترکہ ہمکاری کی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ہم دونوں ممالک…
-
ملک ایران کی ممتاز علمی شخصیات اور ممتاز صلاحیت کے حامل افراد سے رہبر انقلاب اسلامی کا خطاب
حوزہ/ استعماری طاقتوں کی سافٹ وار کا ایک اہم پہلو یہ ہوتا ہے کہ وہ قوموں کے ان کی استعداد سے غافل کر دیں یا ان کی ایسی حالت کر بنا دیں کہ وہ خود ہی اپنی…
آپ کا تبصرہ