۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
میلبورن آسٹریلیا میں رمضان المبارک کی رونقیں

حوزہ/ امام بارگاہ قائم (ع) میلبورن آسٹریلیا میں رمضان المبارک کی رونقیں،آغاز رمضان المبارک میں شب ہای قدر کا منظر۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں پہلی رمضان المبارک سے ہی امام بارگاہ میں لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت۔

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح اتوار کو ہی آسٹریلیا میں رمضان کا آغاز ہوگیا ہے۔ امام بارگاہ قائم (ع) میں روزانہ جہاں فجر کی جماعت میں مومنین و مومنات شرکت کر رہے ہیں وہیں روزانہ نماز مغربین اس کے بعد افطار، قرآن خوانی و دعاء افتتاح کی تلاوت کے بعد روزآنہ حجۃ الاسلام مولانا سيد ابو القاسم رضوی صاحب امام جمعہ ميلبورن و صدر شيعہ علماء كونسل آسٹریلیا تشریح و تفسیر دعاء مکارم اخلاق فرما رہے ہیں۔

مولانا موصوف نے تاکید کی کہ اس ایک ماہ نفس کی تربیت کرکے اپنے آپ کو اخلاق حسنہ سے مزین کرنا ہی اصل ہدف ہے اور انبیاء کی بعثت کا مقصد اخلاق، اخلاق کی اعلی قدروں کو مکمل کرنا تھا، ہم سب یہاں مبلغ اسلام ہیں معاشرے سے بے حیائی و بے غیرتی کا خاتمہ صرف مکارم اخلاق کے ساتھ ہی ممکن ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .