۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
مولانا سید ابوالقاسم رضوی

حوزہ/ رمضان المبارک میں طالبات کے اسکول پر حملہ نے یہ ثابت کر دیا کہ ابو جہل کے وارث آج بھی علم سے بر سر پیکار ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام جمعہ میلبورن آسٹریلیا حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید ابوالقاسم رضوی نے مسجد اقصی و کابل کے حملہ پر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں طالبات کے اسکول پر حملہ نے یہ ثابت کر دیا کہ ابو جہل کے وارث آج بھی علم سے بر سر پیکار ہیں اور جن لوگوں نے رمضان المبارک میں مدینة العلم سے جنگ کی تھی ان کی فکری و عقیدتی ورثاء جن کے پاس اسلام بو سفیانی ہے انہوں نے نزول کتاب کے مقدس دنوں میں کتاب اور حاملان کتاب پر حملہ نہیں کیا ہے بلکہ یہ بدر کا تسلسل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کل بھی ناکام تھے آج بھی نا کام ہیں مسجد اقصی پر حملہ اور کابل میں مدرسہ پر حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہود و سعود و ہنود کا نہ صرف قافیہ ایک ہے بلکہ ان کے مقاصد و اہداف بھی ایک ہیں لیکن حق کل بھی سر بلند تھا اور آج بھی ہے اور قیامت تک رہے گا ستیزه کار رہا ہے ازل سے تا امروز.۔۔چراغ مصطفوی سے شرار بو لهبی..

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .