۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
آیت الله صافی گلپایگانی

حوزہ / اگر اسلامی ممالک اور امت پیغمبر اسلام(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس قسم کے وحشتناک جرائم کی مذمت کرتے اور دشمنان اسلام کے مقابلے میں اپنی خاموشی کو توڑتے تو کچھ لوگوں کو ایسے خوفناک جرائم کا ارتکاب کرنے کی جرأت نہ ہوتی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان میں دہشت گردی کے واقعہ پر جاری کئے گئے  آیت اللہ صافی گلپایگانی کے پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسمه تعالی

وَ مَنْ‌ قُتِلَ‌ مَظْلُوماً فَقَدْ جَعَلْنَا لِوَلِیِّهِ‌ سُلْطَاناً

خدا سے بے خبر اور انسانیت سے دور افغانستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں بچوں اور مظلوم لوگوں کی شہادت اور بڑی تعداد میں زخمی ہونے کے دلخراش واقعہ سے عالم اسلام کو شدید دکھ اور افسوس ہوا۔

ماہ مبارک رمضان کہ جو رحمت اور خدا کی مہمانی کا مہینہ ہے۔ اس میں اغیار اور بشریات کے دشمنوں کے آلہ کاروں نے بہت سارے مسلمان گھرانوں کو ان کے عزیزوں کے سوگ میں بٹھا دیا اور عالم اسلام کے پیکر پر بڑا زخم لگایا ہے۔

اگر اسلامی ممالک اور امت پیغمبر اسلام(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس قسم کے وحشتناک جرائم کی مذمت کرتے اور دشمنان اسلام کے مقابلے میں اپنی خاموشی کو توڑتے تو کچھ لوگوں کو ایسے خوفناک جرائم کا ارتکاب کرنے کی جرأت نہ ہوتی اور دنیاوالوں کے سامنے اسلام عزیز کا چہرہ تار تار نہ ہوتا۔

میں اس دلخراش واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے عزادار خاندانوں اور ملت افغانستان کی خدمت میں تعزیت عرض کرتا ہوں اور خداوند متعال سے ملتمس ہوں کہ اس حادثے کے شہداء کی ارواح کو سید الشہداء (علیہ السلام) کے ساتھ محشور فرمائے اور زخمیوں کو شفائے کاملہ عطا فرمائے۔

لطف الله صافی (قم المقدسہ)

۲۷ رمضان المبارک ۱۴۴۲ ھ.ق

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .