۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
المرجع الديني آية الله لطف الله صافي كلبايكاني

حوزہ / آپ کی کتاب "معارف وحیانی"کہ جو آپ کے درس اور مقالات پر مشتمل ہے، کا مطالعہ کرکے استفادہ کیا۔  آپ کے دیگر علمی آثار کی طرح یہ کتاب بھی معارف اہل بیت (علیہم السلام) پر آپ کی دسترس کا منہ بولتا ثبوت ہے اور ہمارے عقائد حقہ اور صحیح دینی تعلیمات کی ترویج میں ہمیشہ توفیق خداوندی آپ کے شامل حال رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ جعفر سیدان کے نام آیت اللہ صافی گلپائیگانی کے پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

جناب مستطاب آیت الله آقای حاج سید جعفر سیدان دامت برکاته

سلام علیکم

آپ کے دروس اور مقالات پر مشتمل کتاب "معارف وحیانی" کا مطالعہ کرکے بڑا لطف آیا اور میں نے اس کتاب سے نہایت استفادہ کیا۔ آپ کے دیگر تمام علمی آثار کی طرح یہ کتاب بھی معارف اہل بیت (علیہم السلام) پر آپ کی دسترسی پر دلالت کرتی ہے اور عقائد حقہ اور صحیح دینی تعلیمات کی ترویج میں ہمیشہ توفیقات خداوندی آپ کے شامل حال رہی ہیں۔

مدارس علمی اور ثقافتی مراکز کے لئے جنابعالی کی علمی خدمات کی حضرت بقیۃ اللہ الاعظم (روحی و ارواح العالمین لتراب مقدمه الفداء) کی خصوصی عنایات کے سائے میں مزید توفیقات کے لیے بارگاہ خداوندی میں دعا گو ہوں۔

۲۱  شوال المکرم ۱۴۴۲ھ

لطف الله صافی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Ghulam Hasnain IN 15:16 - 2021/06/04
    0 0
    کتاب معارف و ھیاتتی send kijiye