۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
دیدار حجت الاسلام والمسلمین رضا رمضانی با آیت الله العظمی صافی

حوزہ/ حضرت آیت اللہ صافی گلپائیگانی نے کہا: قرآن کریم اور اہل بیت علیہم السلام کے علوم کی برکت سے ہمارے پاس عظیم معنوی ثروت موجود ہیں جو ہمیں دوسرے مکاتب فکر سے بے نیاز کر دیتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع جہانی اہلبیت (اہل بیت ورلڈ اسمبلی) کے جنرل سیکرٹری حجۃ الاسلام والمسلمین رضا رمضانی نے آیت اللہ صافی گلپائیگانی کے دفتر میں حاضر ہو کر ان سے  ملاقات کی۔

حجۃ الاسلام والمسلمین رمضانی نے اس ملاقات میں اہل بیت ورلڈ اسمبلی کی گزشتہ کارکردگی کی رپورٹ اور آئندہ کے پروگراموں کے متعلق آیت اللہ صافی گلپایگانی کو بریفنگ دی۔

آیت اللہ صافی گلپائیگانی نے اس ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے اہل بیت ورلڈ اسمبلی میں انجام پانے والے کاموں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا: اس اسمبلی کو اہلبیت علیہم السلام کے  نورانی علوم کی ترویج کرنے کی توفیق عطا ہوئی ہے۔ جس پر ہم تقدیر و تشکر کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان سرگرمیوں میں روز بروز اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا: الحمداللہ قرآن مجید اور علوم اہلبیت علیہم السّلام کی برکت سے ہمارے پاس عظیم دینی سرمایہ موجود ہے جو ہمیں دیگر مکاتب فکر سے بے نیاز کرتا ہے۔

آیت اللہ صافی گلپائیگانی نے کہا: اب جبکہ یہ عظیم معنوی ثروت ہمارے ہاتھوں میں ہے تو ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اسے حقیقت اور معنویت کی پیاسی دنیا تک پہنچائیں اور اس اہم ذمہ داری کو بہترین انداز میں انجام دیں۔

آخر میں مرجع تقلید نے کہا: دعا ہے کہ علوم اہلبیت علیہم السلام کی ترویج کے سلسلہ میں خداوند متعال آپ اور آپ کے ساتھ کام کرنے والوں کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے اور سب پر حضرت ولی عصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی نظرِ خاص ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .