حجۃ الاسلام والمسلمین رضا رمضانی
-
حجت الاسلام والمسلمین رمضانی:
جہاد کو بین الاقوامی اور جدید زبان میں متعارف کرانے کی ضرورت ہے
حوزہ/ اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے کہا: اسلام کی رحمانی اور مقاومتی خصوصیات ایک سکے کے دو رخ ہیں لیکن بعض لوگ صرف ایک پہلو کو لیتے ہیں۔ مقاومت رحمت کے تحت ہے اور اگر مقاومت نہ ہو تو اسلامی معاشرے میں رحمت نہیں پھیل سکتی۔
-
اہل بیت (ع)عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل
دشمن، نوجوان نسل کو علماء سے دور اور متنفر کرنا چاہتا ہے
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین رمضانی نے کہا: دشمن، نوجوان نسل کو علماء سے دور اور متنفر کرنا چاہتا ہے، دشمن یہ نہیں چاہتا کہ لوگ اسلام کو حوزہ علمیہ سے لیں۔
-
مجمع جہانی اہل بیت(ع) کے سیکرٹری جنرل:
مبلغِ دین دراصل دین کا محافظ ہوتا ہے
حوزہ / مجمع جہانی اہل بیت(ع) کے سیکرٹری جنرل نے کہا: آج ہمیں اسلام اور استکبار کے درمیان شدید تقابل کا سامنا ہے۔ تبلیغ کے لئے جیسے حالات آج کے دور میں موجود ہیں اس سے زیادہ مناسب حالات و شرائط اس سے پہلے کبھی بھی دستیاب نہیں تھیں۔
-
جوانی ادب سیکھنے کا بہترین زمانہ ہے: حجۃ الاسلام والمسلمین رضا رمضانی
حوزہ/ مجمع جہانی اہلبیت علیہم السلام قم ایران کے جنرل سکریٹری حجۃ الاسلام والمسلمین رضا رمضانی اور ہندوستان میں جامعۃ المصطفی العالمیہ کے نمایندے حجۃ الاسلام و المسلمین رضا شاکری لکھنو دورے پر ادارہ تنظیم المکاتب تشریف لائے۔
-
اہلبیت کونسل انڈیا کے ساتویں اجلاس عام میں حجۃ الاسلام و المسلمین رضا رمضانی کا خطاب؛
اھل بیت ؑ کی تعلیمات عقلانیت ،عدالت اور منطق پر مبنی ہیں
حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین رضا رمضانی نے اہلبیتؑ کونسل انڈیا کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ساتویں اجلاس عام میں ایران کلچر ہاوس نئی دہلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے ہرملک میں پیروان اہلبیتؑ کی موجودگی اہلبیت کی تفکروعقلانیت، امنیت وعدالت والی منطق سے بہرہ مند ہونے کا نتیجہ ہے یہ منطق تمام انسانیت کے لئے قابل قبول اور پسندیدہ ہے۔
-
مجمع جہانی اہل بیت(ع) کے سیکرٹری جنرل کی عالمی کونسل آف چرچز کے سیکرٹری جنرل پروفیسر یوآن ساؤکا سے ملاقات:
تمام انسانوں کا وجود اور انسانی اقدار مشترک ہیں
حوزہ / مجمع جہانی اہل بیت (ع) کے سیکرٹری جنرل جناب حجۃ الاسلام و المسلمین رضا رمضانی اور حجتالاسلام سعید جازاری نے عالمی کونسل آف چرچز کی دعوت پر عالمی کونسل آف چرچز کے سیکرٹری جنرل پروفیسر یوآن ساؤکا سے ملاقات کی۔
-
آیت اللہ العظمی صافی گلپائیگانی:
حقیقت کی تشنہ دنیا کو اہل بیت (ع) کے خالص علوم سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے
حوزہ/ حضرت آیت اللہ صافی گلپائیگانی نے کہا: قرآن کریم اور اہل بیت علیہم السلام کے علوم کی برکت سے ہمارے پاس عظیم معنوی ثروت موجود ہیں جو ہمیں دوسرے مکاتب فکر سے بے نیاز کر دیتی ہے۔
-
اہل بیت ورلڈ اسمبلی کے جنرل سکیرٹری:
آج کے انسانی سماج کے لئے پیغمبر اسلام (ص) بہترین آئیڈیل ہیں، حجۃ الاسلام والمسلمین رضا رمضانی
حوزہ / ایران کی مجلس خبرگان (اسمبلی آف ایکسپرٹس) کے ممبر نے دشمنان اسلام کے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شخصیت کو شدت پسند ظاہر کرنے کے لیے اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہمیں اپنے کردار کے ذریعہ معاشرے اور بین الاقوامی سطح پر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تعارف کرانا چاہئے اور یہ تبلیغ کی بہترین روش ہے۔