۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
آیت الله العظمی صافی

حوزہ / یتیم اور بے سرپرست بچوں کی مدد اور احترام دینی اور انسانی ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔ ہمارے دینی پیشوا اور ائمہ معصومین علیہم السلام اس کا خصوصی اہتمام کیا کرتے تھے اور ہمیشہ مومنین اور شیعوں کو بھی اس کی تاکید کیا کرتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر مشہد مقدس میں "مہر علوی ایجوکیشن کمپلیکس" کی سلسلہ وار نشست کے لئے آیت اللہ صافی گلپائیگانی کے ارسال کردہ پیغام کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

اللهم صل علی علی بن موسی الرضا المرتضی الامام التقی النقی و حجتک علی من فوق الارض و من تحت الثری

خدا کے صالح اور مہربان بندوں پر درود وسلام ہو کہ جنہوں نے امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ الصلوۃ و السلام کی وصیت پر عمل کیا۔

یتیم اور بے سرپرست بچوں کی مدد اور احترام و اکرام ان دینی اور انسانی ذمہ داریوں میں سے ایک ہے کہ جس کا ہمارے دینی پیشوا اور ائمہ معصومین علیہم السلام خصوصی اہتمام کیا کرتے اور مومنین اور شیعیان اہلبیت علیھم السلام کو بھی اس کی تاکید کرتے تھے۔

آج ہمارے معاشرے کے بے سرپرست بچوں کی ضروریات بہت زیادہ ہیں کہ مومنین اور مخیر حضرات کو ان ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کمر ہمت باندھنی چاہیے۔ البتہ یہ بات مخفی نہ رہے کہ ان سب عزیز ان کے اصلی ولی اور سرپرست حضرت ولیعصر امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف ہیں اور یہ آنحضرت (عج) کے فرزند ہیں۔ جو چیز سب سے اہم ہے وہ یہ ہے کہ ان بچوں کی سرپرستی کے بہت اچھے نتائج افراد اور معاشرے پر مرتب ہوں گے اور ایک صحیح و سالم معاشرہ کی تشکیل میں اس کا اہم کردار ہوگا۔

جن افراد کو اس اہم امر میں خدمت کرنے کی سعادت نصیب ہو گی وہ بارگاہ خداوندی میں اجر و پاداش پانے کے علاوہ زندگی میں سرور اور روحانی لذت کا بھی مشاہدہ کریں گے۔

دعاگو ہوں کے اس ادارے میں خدمت کرنے والے عزیز ان پر حضرت بقیۃ اللہ الاعظم ارواحنا فداہ کی خاص عنایات ہوں۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

۱۵ ربیع الثانی ۱۴۴۳ھ

لطف الله صافی گلپائیگانی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .