حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کابل میں سید الشہداء علیہ السلام گرلز اسکول میں بم دھماکے پر جامعۃ المصطفی العالمیہ نے ایک بیانیہ جاری کیا ہے۔ جس کا متن اس طرح ہے:
انالله و انا الیه راجعون
ایک دفعہ پھر ملت افغانستان کے دشمنوں کے فتنہ انگیز ہاتھوں نے ایک خوفناک جرم کا ارتکاب کیا۔ اس غم انگیز اور دلخراش سانحہ کے مجرموں نے اپنے تئیں افغانستان کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کے لئے ایک جدید مذہبی فتنہ ایجاد کرنے کی کوشش کی ہے۔
جامعۃ المصطفی العالمیہ کابل میں سید الشہداء علیہ السلام گرلز سکول میں اس خوفناک بم دھماکے کے نتیجے میں دسیوں طالبات کی شہادت پر افغانستان کی بہادر اور مجاہد قوم کو تعزیت پیش کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی شفایابی کے لئے خدا کی بارگاہ میں دعا گو ہے اور شہداء کے پسماندگان کیلئے صبر و شکیبائی کا طلبگار ہے۔
امید ہے کہ ملت افغانستان، علماء کرام اور افغانستان کے رہنماؤں کی بصیرت سے دشمن کی یہ سازش ناکام ہوگی۔
جامعۃ المصطفی العالمیہ، قم المقدسہ