۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مولانا سید ابوالقاسم رضوی

حوزہ/حیرت اس بات پر ہے وہ میڈیا جو رائی کا پربت بنانے میں ماہر ہے وہ پربت کو رائی بھی نہیں بنا کر پیش کر رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے امام جمعہ میلبورن،آسٹریلیا حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید ابوالقاسم رضوی نے کہا جہاں بھی ظلم ہوتا ہے یا حقوق انسانی پامال ہوتے ہیں اسکا ذمہ دار امریکہ ہے۔

مولانا نے اپنی گفتگو کا آغاز مولاۓ کائنات کی اس پیغام بعنوان وصیت سے کیا:

وَقُولاَ بِالْحَقِّ، وَاعْمَلاَ لِلْأجْرِ، وَكُونَا لِلظَّالِمِ خَصْماً، وَلِلْمَظْلُومِ عَوْناً.
مولائے کائنات ع نے امام حسن ع اور امام حسین ع کے ذریعے قیامت تک کے لئے ایک پیغام بعنوان وصیت دیا ہے کہ حق بولو ظالم کے خلاف قیام کرو اور مظلوم کا ساتھ دو اس میں دین اور مذہب کی شرط نہیں مظلوم کسی بھی سر زمین سے تعلق رکھتا ہو کسی بھی دین کا ماننے والا ہو اور کوئی بھی زبان بولتا ہو مگر اگر وہ مظلوم ہے تو مظلوم کے حق میں قیام کرنا ہوگا اسکا ساتھ دینا ہوگا کربلا کا بھی یہی پیغام ہے۔

مولانا نے کہا،تاریخ شاہد ہے امریکہ کا ریکارڈ بہت خراب ہے دنیا میں جہاں بھی ظلم ہوتا ہے یا انسانی حقوق پامال ہوتے ہیں اسکا ذمہ دار امریکہ ہے امام خمینی نے بالکل صحیح کہا تھا یہ شیطان اکبر ہے یہی دجال وقت ہے یہی تمام برائیوں کی جڑ ہے اگر وہائٹ ہاوؤس کا قبلہ درست ہو گیا تو دنیا میں امن قائم ہو جائے گا یو این او، ریڈ کراس ، آئی ایم ایف، 
او آئی سی، عرب لیگ یہ سارے اس شیطان کے بغل بچے ہیں لہذا نہ صرف اس  شیطان اکبر کا خاتمہ ہو بلکہ اسکے تمام ہمنوا کو بھی کیف کردار پر پہنچانے کا وقت آگیا ہے اور آپ دیکھ رہے ہیں اب امریکہ اور یورپ میں ظلم کے خلاف بیداری کی تحریک شروع ہو چکی ہے اور لوگ عدل اور عدالت پر مبنی نظام عدالت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ 

امام جمعہ میلبورن نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا،حیرت اس بات پر ہے وہ میڈیا جو رائی کا پربت بنانے میں ماہر ہے وہ پربت کو رائی بھی نہیں بنا کر پیش کر رہا ہے حقوق انسانی کی علمبردار تنظیمیں گنگ ہیں آئیے ہم اپنی شرعی اخلاقی ذمہ داری پورے کریں سراپا احتجاج بن جائیں ہم امریکہ کی مظلوم عوام کے ساتھ ہیں خدا کا شکر امریکن بیدار ہوئے ہیں انھیں اپنے حق کے لئے قیام کرنا آگیا ہے وائٹ ہاؤس کے جرائم کی چارج شیٹ دنیا کے سامنے ہے۔ 

آخر میں کہا، ہم امریکہ میں ڈکٹیٹر شپ کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں اور وہاں جمہوریت قائم ہو جہاں سفید فام کو سیاہ فام پر بالا دستی نہ حاصل ہو۔ 
کمیونزم کے بعد کیپیٹیلزم کی موت کی خبر کا انتظار تھا الحمد اس بدبودار نظام کی لاش وہائٹ ہاؤس کے باہر رکھی ہوئی ہے ہم سب بس اس خبر کا انتظار کر رہے ہیں کہ کیپیٹیلزم مرگیا۔ 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .