حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں حجة الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابوالقاسم رضوي صاحب کی قیادت میں ایک وفد نے ممبر پارلیمنٹ ڈینیل مولینو سے ملاقات کی اور ہندوستان میں ایک مذهب ( إسلام ) کے ماننے والوں کو انکے بنیادی حقوق اور شهريت سے محروم كرنے کے لئے جو ہندوستان کے قانون میں ترمیم کی گئی ہے اور حكومت هند كي جانب سے مسلسل مسلم مخالف اقدامات پر تشویش کا إظهار کیا اور درخواست كي کہ آسٹریلیا کی پارلیمنٹ میں اس موضوع كو اٹھایا جائے اور حكومت هند پر دباؤ ڈالا جائے کہ اس ترمیم کو فوری منسوخ كيا جائے کیونکہ اس غير انساني قانون سے محض انڈیا میں ہی رہنے والے متاثر ہونگے بلکہ ہندوستان کے باہر رہنے والے اور انکی فیمیلیز بھی متاثر ہونگی لہذا آسٹریلیا کے شہری جو بنیادی طور پر انڈین ہیں اور انکے پاس اس وقت OCI ہے وہ بھی اس بے رحم قانون کی زد میں آئیں گے پوری دنیا کو اس ترمیم کے نتیجے میں human crisis کا سامنا ہوگا اس لئے حكومت آسٹریلیا وزارت خارجہ کے ذريعے حكومت هند تک ہماری آواز پہنچائے اور یورپی یونین کی پارلیمینٹ کی طرح حكومت ہند پر دباؤ ڈالے تاکہ ظلم کا خاتمہ ہو اور تمام لوگوں کو انکے حقوق حاصل ہوں میٹنگ کافی کامیاب رہی اور جناب ڈینیل مولینو نے حكومتي اور پارلیمانی سطح پر اقدام کا یقین دلا یا میٹنگ کافی مثبت رہی جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی اور آسٹریلیا کی صوبائی اور وفاقی پارلیمنٹ کے اراکین کے نام ایک خط آسٹریلیا میں رہنے والے تمام ہندوستانیوں کی طرف سے جناب ڈینیل مولینو کے حوالے کیا۔

حوزہ/آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں حجة الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابوالقاسم رضوي صاحب کی قیادت میں ایک وفد نے ممبر پارلیمنٹ ڈینیل مولینو سے ملاقات کی۔
-
آسٹریلیا میں جمہوری اسلامی ایران کی ۴۱ ویں سالگرہ پر جشن و سیمینار کا انعقاد
حوزہ/ مولانا سید ابوالقاسم رضوی نے کہا کہ مخالفين انقلاب ختم ہو گئے انقلاب آج کا میابی کا ۴۱ واں جشن منا رہاہے انقلاب مضبوط سے مضبوط تر اور مستحكم سے مستحكم…
-
قرآن وہ عظیم معجزہ ہے جس میں کائنات کی علوم کے ہر سوال کا جواب موجود ہے،ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
حوزہ/ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کہا کہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا علوم و فنون کا بیش بہا خزانہ ہے، جس سے ہر کوئی استفادہ کر سکتا ہے۔ قرآن وہ عظیم معجزہ ہے جس…
-
دنیا بھر میں ظلم اور انسانی حقوق کی پامالی کا ذمہ دار امریکہ ہے، مولانا سید ابوالقاسم رضوی
حوزہ/حیرت اس بات پر ہے وہ میڈیا جو رائی کا پربت بنانے میں ماہر ہے وہ پربت کو رائی بھی نہیں بنا کر پیش کر رہا ہے۔
-
ہندوستان نے طالبان کو اپنی تشویش سے آگاہ کیا
حوزہ/ قطر میں ہندوستان کے سفیر دیپک متل نے طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ شیر محمد عباس استانک زئی سے ملاقات کی اور افغانستان کی سرزمین کو ہندوستان مخالف…
-
امام جمعہ ملبورن آسٹریلیا؛
غزہ میں چھ ماہ سے جاری نسل کشی کی مذمت کرتے ہیں، مولانا ابو القاسم رضوی
حوزہ/ آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں ایک عظیم الشان کانفرنس بعنوان القدس منعقد ہوئی جس میں تمام مذاہب و مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔
-
کسی بھی مسلمان کی میت جلانا مسلمانوں کے بنیادی مذہبی عقائد و احکامات اور روایات کے عین منافی ہے: مولانا سید ابوالقاسم رضوی
حوزہ/اسلام میں مردہ کو دفن کرنے کا حکم ہے جلانا حرام ہے اور کرونا صرف سری لنکا نہیں بلکہ پوری دنیا اس آزمائش سے گزر رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ