۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
قادری

حوزہ/ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کہا کہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا علوم و فنون کا بیش بہا خزانہ ہے، جس سے ہر کوئی استفادہ کر سکتا ہے۔ قرآن وہ عظیم معجزہ ہے جس میں کائنات کی علوم کے ہر سوال کا جواب موجود ہے۔

حوزہ نیوز  ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا کے زیراہتمام ڈاکٹر محمد کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا کے انگریزی ورژن کی تقریب رونمائی پرسٹن ٹاون ہال وکٹوریا میں ہوئی۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر آسٹریلین ماہر تعلیم، پروفیسرز، اسکالرز اور مختلف طبقہ ہائے فکر کی شخصیات بھی اسٹیج پر موجود تھیں۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تالیف قرآنی انسائیکلوپیڈیا پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا علوم و فنون کا بیش بہا خزانہ ہے، جس سے ہر کوئی استفادہ کر سکتا ہے۔ قرآن وہ عظیم معجزہ ہے جس میں کائنات کی علوم کے ہر سوال کا جواب موجود ہے۔

تقریب میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف کا سٹال بھی لگایا گیا، جہاں شرکاء نے قرآنی انسائیکلوپیڈیا اردو اور انگریزی ورژن دونوں میں خصوصی دل چسپی کا اظہار کیا۔ آخر میں معزز مہمانوں کو انسائیکلوپیڈیا کے تحائف بھی پیش کیے گئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .