۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
مولانا ابوالقاسم

حوزہ/آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں حجة الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابوالقاسم رضوي صاحب کی قیادت میں ایک وفد نے ممبر پارلیمنٹ ڈینیل مولینو سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں حجة الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابوالقاسم رضوي صاحب کی قیادت میں ایک وفد نے ممبر پارلیمنٹ ڈینیل مولینو سے ملاقات کی اور ہندوستان میں ایک مذهب ( إسلام ) کے ماننے والوں کو انکے بنیادی حقوق اور شهريت سے محروم كرنے کے لئے جو ہندوستان کے قانون میں ترمیم کی گئی ہے اور حكومت هند كي جانب سے مسلسل مسلم مخالف اقدامات پر تشویش کا إظهار کیا اور درخواست كي کہ آسٹریلیا کی پارلیمنٹ میں اس موضوع كو اٹھایا جائے اور حكومت هند پر دباؤ ڈالا جائے کہ اس ترمیم کو فوری منسوخ كيا جائے کیونکہ اس غير انساني قانون سے محض انڈیا میں ہی رہنے والے متاثر ہونگے بلکہ ہندوستان کے باہر رہنے والے اور انکی فیمیلیز بھی متاثر ہونگی لہذا آسٹریلیا کے شہری جو بنیادی طور پر انڈین ہیں اور انکے پاس اس وقت OCI ہے وہ بھی اس بے رحم قانون کی زد میں آئیں گے پوری دنیا کو اس ترمیم کے نتیجے میں human crisis کا سامنا ہوگا اس لئے حكومت آسٹریلیا وزارت خارجہ کے ذريعے حكومت هند تک ہماری آواز پہنچائے اور یورپی یونین کی پارلیمینٹ کی طرح حكومت ہند پر دباؤ ڈالے تاکہ ظلم کا خاتمہ ہو اور تمام لوگوں کو انکے حقوق حاصل ہوں میٹنگ کافی کامیاب رہی اور جناب ڈینیل مولینو نے حكومتي اور پارلیمانی سطح پر اقدام کا یقین دلا یا میٹنگ کافی مثبت رہی جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی اور آسٹریلیا کی صوبائی اور وفاقی پارلیمنٹ کے اراکین کے نام ایک خط آسٹریلیا میں رہنے والے تمام ہندوستانیوں کی طرف سے جناب ڈینیل مولینو کے حوالے کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .