۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مولانا سید ابوالقاسم رضوی

حوزہ/ ایک بار پھر افغانستان لرز اٹھا نمازی شہید کردئیے گئے اعداد و شمار سچے ثابت ہوئے مسلمانوں کے سب سے بڑے قاتل مسلمان ہیں اور ایسی کئی نام نہاد مسلم ریاستیں ہیں جہاں مسلمان سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ امام کونسل آسٹریلیا کے صدر و امام جمعہ میلبورن حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابو القاسم رضوی نے افغان صوبے قندوز میں نمازیوں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چون کفر از کعبہ بر خیزد کجا ماند مسلمانی، ایک بار پھر افغانستان لرز اٹھا نمازی شہید کردئیے گئے اعداد و شمار سچے ثابت ہوئے مسلمانوں کے سب سے بڑے قاتل مسلمان ہیں اور ایسی کئی نام نہاد مسلم ریاستیں ہیں جہاں مسلمان سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں۔

ہم اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور افغانستان کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں دہشت گردی کے ذمہ داروں کو فورا گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے اور دہشت گرد تنظیموں اور انکے چلانے والوں پر پابندی لگائی جائے اور انہیں سخت ترین سزا دے کر ملک میں امن قائم کریں اور اپنی شبیہ کو بہتر کرنے کا آخری موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ آخر کب تک عبادت خانوں کو نشانہ بنایا جاتا رہے گا اور کب تک اقلیت کے خون کی ہولی خدا کے گھر میں کھیلی جاتی رہے گی یہ سلسلہ بند ہو نا چاہئے، دعا ہے خدا شہداء کے درجات بلند کرے زخمیوں کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فر مائے اور شہدا ء کے ورثا کو صبر عطا فرمائے۔ آمین 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .