۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
بعد تفجير مسجدين بقندهار وقندوز.. "طالبان" تتعهد بتعزيز حماية المساجد

حوزہ/ طالبان سرکار کو چاہیے کہ وہ شعیہ مسلمانوں کا قتل عام بند کرنے کے لئے فوری سنجیدگی سے اقدامات اٹھائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سرینگر/ افغانستان ایک بار پھر لہو لہو! افغانستان کے شیعہ مظلومین ایک بار پھر ابولہبی دہشتگردوں کے نشانے پر مسجد فاطمیہؑ میں خودکش حملوں میں ابتک 30 شیعہ نمازی شہید ہوئے۔

یاد رہے پچھلے جمعہ میں بھی شیعہ مظلومین پر دھماکے ہوئے  تھے جس میں 150 نمازی شہید ہوئے تھے عروۃ الوثقٰٰى ویلفیر ٹرسٹ جموں و کشمیر کے چیرمیئن سید لیاقت منظور موسوی نے کہا قندھار افغانستان میں شیعہ مسلمانوں کےقتل عام ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دہشگردی کے ایسے واقعات کو ناقابل قرار دے کر ان کو  اپنے شجر نسب کی یاد دلائی۔ ان کو یہ یاد رکھنا چاہیے مسجد کوفہ آج بھی نمازوں سے کھچا کھچ بھرا رہتا ہیں جہاں سے تمہارے آقاوں نے دہشگردی کا آغاز کیا تھا اور حسینیؑ افکار کے حامل پروردوں نےجسکو صفحہ ہستی مٹادیا، طالبان سرکار کو چاہیے کہ وہ شعیہ مسلمانوں کا قتل عام بند کرنے کے لئے فوری سنجیدگی سے اقدامات اٹھائیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .