۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
ایرانی صدر

حوزہ/ اہل بیت مسجد سمرقند کا دورہ کرتے ہوئے حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد ابراہیم رئیسی نے موجودہ حالات میں مسلمانوں کے درمیان وحدت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اہل بیتؑ وحدت اوراتحاد کا نمونہ ہیں اور مسلمانوں کو بھی ان کی طرح آپس میں متحد ہونا چاہیے اور ان لوگوں کا مقابلہ کرنا چاہیے جو اسلام کے خلاف ہیں اور مسلمانوں کا قتل کررہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران اور ازبکستان کے تاریخی تعلقات کی بنیاد باہمی اعتماد ،اعتقاد کی بنیاد پر ہیں ، دونوں ممالک تعلقات کےفروغ کےلئے پہلے سے زیادہ منصوبہ بندی کررہےہیں۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد ابراہیم رئیسی نے جمعرات کے دن سمرقند میں اہل بیت ؑ مسجد کا دورہ کیا جہاں انہیں مسجد کی ثقافتی اورمذہبی امور میں فعالیت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

انہوں نے اربعین حسینیؑ کی مناسبت پر نمازیوں کو نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور اربعین حسینیؑ کے عظیم اجتماع کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

رپورٹ کے مطابق، اہل بیت مسجد سمرقند کا دورہ کرنے والے ایرانی صدر نے موجودہ حالات میں مسلمانوں کے درمیان وحدت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اہل بیتؑ وحدت اوراتحاد کا نمونہ ہیں اور مسلمانوں کو بھی ان کی طرح آپس میں متحد ہونا چاہیے اور ان لوگوں کا مقابلہ کرنا چاہیے جو اسلام کے خلاف ہیں اور مسلمانوں کا قتل کررہے ہیں۔

ایرانی صدر نے ایران اور ازبکستان کے تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعلقات مشترکہ اعتقادات اور عقائد پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک نے پہلے سے زیادہ باہمی روابط کے فروغ کےلئے منصوبہ بندی کی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .