۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ عالمی ادارے اور انسانیت حقوق کی تنظیمیں ان عناصر کو بے نقاب کریں جو عوام کا قتل عام کر رہی ہیں۔ ہم بے گناہ لوگوں کے قتل عام پر بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آج دنیا جن مشکلات کا شکار ہے وہ لاقانونیت اور انسانیت کا قتل عام ہے کچھ قوتیں عوام کا قتل عام کر کے سیاست کر رہی ہیں جسے عوام پہچان چکی ہے، اسرائیل نے فلسطین میں بے گناہ لوگوں کا قتل عام کر کے جرم کا مرتکب ہوا جسے ہر قیمت سزا ملنی چاہئیے، عالمی ادارے اور انسانیت حقوق کی تنظیمیں ان عناصر کو بے نقاب کریں جو عوام کا قتل عام کر رہی ہیں۔ ہم بے گناہ لوگوں کے قتل عام پر بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ اس بات کا اظہار امام جمعہ میلبرون حجۃ الاسلام اشفاق وحیدی نے مقامی صحافیوں اور نیوز اڈیٹروں سے بات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ جس انداز میں اسرائیل اور اس کے حواری مختلف ناموں سے مختلف ریاستوں  میں بے گناہ معصوم بچوں اور خواتین کا قتل عام کرنے میں مشغول ہیں عالمی ادارے ان کے خلاف قانونی کاروائی کرے جو قوتیں ملوث پائی جاتی ہیں انہیں بے نقاب کیا جائے۔کوئی مذہب کسی کو قتل کرنے اور بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ معاشرے کے اندر اتحاد وحدت جیسا ماحول بنانا ہر ریاستی حکمرانوں کی ذمہ داری ہے 
یمن عراق بحرین عراق فلسطین افغانستان پاکستان کشمیر میں شرپسند عناصر نے جنگ جیسا ماحول بنا رکھا ہے اور خطے میں بد امنی پھیلانے کے مرتکب ہو رہے ہیں ایسے عناصر کی سر عام حوصلہ شکنی ہونی چائیے تاکہ عوام سکون اور سکھ کا سانس لے سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .