۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
سعودی عرب میں شیعہ نسل کشی

حوزہ/ امریکہ و اسرائیل کے اشاروں پر تھرکنے والی سعودی حکومت بے گناہوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔ یمن میں کئی برسوں سے بے گناہوں حتی چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کے قتل و خون ریزی کے مجرم سعودی حکام نے بے گناہوں کے قتل کا فرمان جاری کرکے اپنےد اعشی ہونے کا ثبوت فراہم کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اہل بیتؑ کونسل انڈیا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ وہ سرزمین حجاز جو ظلم و زیادتی، جنگ و جدال اور پامالی حقوق انسانی کے لئے جانا جاتا تھا نبی کریم حضرت محمد مصطفیﷺ نے پیغام انسانیت کو ایسا عام کیا کہ یہ سرزمین مرکز امن و امان و صلح و آشتی کا مرکز بن گئی۔

لیکن خون آشام آل یہود کے شاہنشاہی دور اقتدار میں کشت و کشتار کا بازار گرم ہے اور مسلسل اس سرزمین مقدس کا تقدس پامال کیا جارہا ہے۔ بے گناہ نہتے عام شہریوں کا بہیمانہ، سفاکانہ، ظالمانہ قتل عام کرکے آل یہود سعود نے تاریخ ظلم و ستم کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

امریکہ و اسرائیل کے اشاروں پر تھرکنے والی سعودی حکومت بے گناہوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔ یمن میں کئی برسوں سے بے گناہوں حتی چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کے قتل و خون ریزی کے مجرم سعودی حکام نے بے گناہوں کے قتل کا فرمان جاری کرکے اپنےد اعشی ہونے کا ثبوت فراہم کیا ہے۔

ہم اس سفاکانہ و دہشتگردانہ قتل عام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔اسی طرح حقوق بشر کے جھوٹے نعرے بلند کرنے اور دھنڈھورا پیٹنے والوں کی پراسرار خاموشی کی بھی مذمت کرتے ہیں۔

منادیان پاسبانی حقوق یوکرین پر تو ہائے واویلا مچائے ہوئے ہیں مگر نہ ان کو یمن کے چھوٹے چھوٹے بچوں کی سسکیاں سنائی دیتی ہیں اور نہ ہی سلگتی انسانیت اور نہ ہی سعودی حکومت کے انسانیت سوز سفاکانہ مظالم؛ ان ظالم اور درندہ صفت آل یہود کو بڑے بڑے مطلق العنان حکام وقت کے انجام سے عبرت حاصل کرنا چاہئے جو آج لعنتوں کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے اپنے کئے کا انجام بھگت رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .