۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
پاکستانی وزیر خارجہ کی حضرت (ع) کے روضہ اقدس پر حاضری

حوزہ/ شاہ محمود قریشی نے روضہ حضرت علی علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کرتے ہوئے حرم حضرت علی علیہ السلام میں نوافل ادا کئے اور ملکی سلامتی و خوشحالی، اتحاد بین المسلمین، اور کرونا وبا سے نجات کیلئے دعائیں کیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پاکستانی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی عراق کے شہر نجف اشرف میں امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام کے روضہ اقدس پر حاضری دی وزیر خارجہ پاکستان نے روضہ حضرت علی علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کرتے ہوئے حرم حضرت علی علیہ السلام میں نوافل ادا کئے۔
شاہ محمود قریشی نے ملکی سلامتی و خوشحالی، اتحاد بین المسلمین، اور کرونا وباء سے نجات کیلئے دعائیں کیں۔ بعدہ مسجد کوفہ گئے اور تاریخی و مقدس مقامات کی زیارات کیں۔
وزیر خارجہ نے حضرت مسلم بن عقیلؒ اور حضرت ہانی بن عروہؒ کے مزارات پر بھی حاضری دی اور عقیدت کا نذرانہ پیش کیا۔نجف اشرف اور کوفہ میں زیارات مقدسہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وزیر خارجہ کربلا روانہ ہو گئے۔
واضح رہے کہ عراقی وزیر خارجہ کی دعوت پر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر عراق گئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .