۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت اللہ حافظ بشیر نجفی و وزیر خارجہ محمود قریشی

حوزہ/ مرجع عالی قدر نےحکومت پاکستان اور عہدیداروں کو دعوت دی کہ وہ عوام سے جڑے مسائل پر خصوصی توجہ دیں اور انکی ضرورتوں کو پورا کریں ساتھ ساتھ انکی آرزووں اور انکے مستقبل کی امیدوں کو جدیت سے پورا کرنے کی پوری کوشش کریں اور ان حکومتی عہدیداروں اور ذمہ داروں کو یہ پتہ ہونا چاہئے کہ ان کا منصب عوام کی خدمت اور انکی امانت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں اسلامی جمہوری پاکستان کے وزیر خارجہ جناب مخدوم شاہ محمود حسین قریشی اور انکے ہمراہ وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان سے اپنے خطاب میں امت مسلمہ کو اپنی صف کو منظم کرنے پر تاکید فرماتے ہوئے بیان کیا کہ اسلامی مملکتوں کو باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی انتھک کوششیں کرنا چاہئے   اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل میں ان کے مواقف اور اتجاہات متحد ہونے چاہئیں۔ 

مرجع عالی قدر نے عراق اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ اسمیں دونوں ملکوں کو دونوں ملکوں اور وہاں کی عوام کی مصلحتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے باہمی تعلقات کو مزید بہتر کرنے کےلئے مشترک کوششیں کرنا چاہئے اور عوام کی خدمت  کا سلسلہ جاری رکھنا فریضہ ہے۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید بہتر کرنے پر تاکید فرماتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ملکوں کے اقتصاد اور تجارت کو فروغ ملے گا اور یہ دونوں ملکوں کی عوام کے حق کےلئے ضروری ہے۔

مرجع عالی قدر نےحکومت پاکستان اور عہدیداروں کو دعوت دی کہ وہ عوام سے جڑے مسائل پر خصوصی توجہ دیں اور انکی ضرورتوں کو پورا کریں ساتھ ساتھ انکی آرزووں اور انکے مستقبل کی امیدوں کو جدیت سے پورا کرنے کی پوری کوشش کریں اور ان حکومتی عہدیداروں اور ذمہ داروں کو یہ پتہ ہونا چاہئے کہ ان کا منصب عوام کی خدمت اور انکی امانت ہے۔

انہوں نےمزید فرمایا کہ ہر ان حرکتوں اور تحرکات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں کہ جو اس کریم عوام کی صف کو منتشر کرنا چاہتی ہیں یا تفرقے تطرف اور شدت پسندی کو پنپنے دیتی ہیں۔ 

مرجع عالی قدر نے عراق میں مقیم پاکستانیوں پر بھی خصوصی توجہ دینے اور انکی مشکلات کوحل کرنے کی دعوت دی۔

انہوں نےفرمایا کہ تمام مشکلات کو حل کیا جائے اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کو مزید بہتر بنایا جائے اور ایک فعال ڈپلومیٹک عمل  کے ذریعہ اسلامی مملکتوں اور پوری دنیا کے ساتھ تعلقات کو بہتر کیا جائے۔ 

اپنی جانب سےمحترم مہمان وزیر نے مرجع عالی قدر کا انکی پدرانہ نصیحتوں اور حسن استقبال پر شکریہ ادا کیا اور عراق کی اپنی حالیہ زیارت کے نتائج بھی انکی خدمت میں پیش کئے۔ 

اسی ضمن میں مرجع عالی قدر کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے مہمان محترم وزیر سے اپنی گفتگو میں امت مسلمہ اور پورے بر صغیر خاص کر پاکستان اور افغانستان کی حالیہ حالت پر تبادلہ خیال  کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ملکوں کی سیاستوں میں عوام کی ضرورتوں کو مد نظر رکھ کر بہتری لائی جائے اور عراق کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر کئے جائیں۔

مذکورہ ملاقات میں پاکستان میں عراق کے سفیر اور عراق میں پاکستان کے سفیر نے بھی شرکت فرمائی۔

آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی کی خدمت میں وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .