۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
پشاور، جماعت اسلامی کا لبیک القدس ملین مارچ

حوزہ/ مارچ کے شرکاء سے صدارتی خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کیا، جبکہ حماس کے رہنماء خالد مشعل نے خصوصی طور پر ٹیلی فونک خطاب کیا۔ مارچ میں بڑی تعداد میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور عوام نے پشاور سمیت مختلف اضلاع سے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کیخلاف اور قبلہ اول کی آزادی کیلئے پشاور میں ’’لبیک القدس ملین  مارچ‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی، مارچ کے شرکاء سے صدارتی خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کیا، جبکہ حماس کے رہنماء اسماعیل ہنیہ نے خصوصی طور پر ٹیلی فونک خطاب کیا۔ مارچ میں بڑی تعداد میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور عوام نے پشاور سمیت مختلف اضلاع سے شرکت کی۔ سٹیج سے تک حد نگاہ عوام کا جمع غفیر نظر آرہا تھا۔ لوگوں نے ہاتھوں میں فلسطین کے پرچم تھامے ہوئے تھے، اور وہ فلسیطینی عوام کیساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کر رہے تھے۔ اس موقع پر مقررین نے اعلان کیا کہ ہماری یہ جدوجہد عارضی نہیں، بلکہ قبلہ اول اور فلسطین کی مکمل آزادی تک جاری رہے گی۔

پاکستانی عوام خون کا آخری قطرہ بھی مسجد اقصیٰ کیلئے بہانے کو تیار ہیں

پشاور میں جماعت اسلامی پاکستان کا تاریخی ’’لبیک القدس ملین مارچ‘‘ عوام کی بڑی تعداد میں شرکت

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پشاور کے تاریخی لبیک القدس ملین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عالم اسلام کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کی آزادی کے لیے قابلِ عمل پلان دیا جائے۔ حالات نے ثابت کردیا ہے کہ فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ زبانی جمع خرچ اور قراردادوں سے حل نہیں ہوگا۔ مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں پر دہائیوں سے ظلم کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں، اب ان کو حکومت ہندوستان اور اسرائیل کے مظالم سے آزاد کروانے کا وقت آگیا۔ دنیا کے پونے دو ارب مسلمان بے تاب ہیں۔ پاکستانی خون کا آخری قطرہ تک مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے بہانے کے لیے بے قرار ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلامی دنیا کے حکمران غیرت ایمانی کا مظاہرہ کریں اور اپنے عوام کی آواز سنیں۔ امریکہ اور عالمی طاقتوں کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں۔ امریکہ کو تو نہتے افغانیوں نے جذبہ حریت سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان، مصر، انڈونیشیا، ملائشیا، ترکی، ایران اور سعودی عرب کی مشترکہ فوج چوہتر لاکھ سے زائد ہے۔ ان ممالک کے پاس تیرہ سو جنگی طیارے ہیں۔ پاکستان ایٹمی طاقت ہے۔ اسرائیل کی 83 لاکھ آبادی کو اردن، شام اور مصر کے گیارہ کروڑ سے زائد مسلمانوں نے گھیرا ہوا ہے۔

مسلم ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے کے اپنے فیصلے پر پچھتائیں گے

پشاور میں جماعت اسلامی پاکستان کا تاریخی ’’لبیک القدس ملین مارچ‘‘ عوام کی بڑی تعداد میں شرکت

امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے قطر کے امیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف قطر نے فلسطین کے حق میں عالمی فورم پر قرارداد کی صورت میں آواز اٹھائی ہے، مسلم ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے کے اپنے فیصلے پر پچھتائیں گے۔ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، مسلم امہ اور پاکستان کے فیصلہ سازوں کو پیغام دینا ہے کہ وہ اپنی پالیسی تبدیل کریں، اسرائیل کو ان کے نئے دوست مسلمان ممالک کی دوستی کی وجہ سے شہہ ملی، اب غیرمسلم ممالک میں بھی فسلطینیوں کے حق میں آواز بلند ہورہی ہے۔ پشاور میں لبیک القدس ملین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب عوام سڑکوں پر آئے تو اسرائیل کا ظلم آشکارہ ہوا، آئرلینڈ کی پارلیمنٹ کی اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کے حوالے سے قرارداد خوش آئند ہے۔ اقوام متحدہ نے بھی اسرائیل کے خلاف قرارداد منظور کی ہے، یہ سب عوامی دباؤ کا نتیجہ ہے۔

فلسطین کی حمایت پر پاکستانیوں کے شکرگزار ہیں

پشاور میں جماعت اسلامی پاکستان کا تاریخی ’’لبیک القدس ملین مارچ‘‘ عوام کی بڑی تعداد میں شرکت

فلسطین کے سابق وزیراعظم اور حماس کے اہم رہنماء اسماعیل ہانیہ نے پشاور میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ ’’لبیک القدس ملین مارچ‘‘ سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینوں کی حمایت پر پاکستانی قوم کا شکرگزار ہوں، کامیابی فلسطین بیت المقدس اور مبارک جہاد کی ہوگی، سیف القدس کے زریعے دشمن کے جوڑ جوڑ کو توڑ کر رکھ دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلمان حکومتوں کے سربراہان فلسطین کے ساتھ اسٹریٹیجک تعلقات میں بہتری لائیں، امیر جماعت سراج سراج الحق اور پوری پاکستانی قوم کا فلسطینوں کی حمایت پر شکرگزار ہوں، فلسطین اور القدس کی حمایت و حفاظت ہم سب پر فرض ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سید صلاح الدین نے بیت المقدس کو آزاد کیا تھا، اسی جذبے کی ضرورت ہے، سیف القدس کے زریعے دشمن کے جوڑ جوڑ کو توڑ کر رکھ دیا۔ پوری امت پر قبلہ اوّل کی حفاظت فرض ہے، اسماعیل ہانیہ کا مزید کہنا تھا کہ کامیابی فلسطین بیت المقدس اور مبارک جہاد کی ہوگی، پاکستان کا فلسطین سے متعلق موقف بہترین ہے، القدس پر مرمٹنے کے لئیے تیار ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .