۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام ولمسلمین عارف حسین واحدی

حوزہ / شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر کا جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت سے رابطہ کر کے امیر جماعت اسلامی جناب سراج الحق پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو قائد ملت جعفریہ پاکستان کا سلام اور پیغام پہنچایا۔

علامہ عارف حسین واحدی نے کہا: آپ پر ہونے والے حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں کہ آپ اس حملے میں محفوظ رہے اور خیریت سے ہیں۔ آپ سمیت پورے ملک کی سلامتی و تحفظ کے لئے دعا گو ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: آپ کی جانب سے جن جذبات کا اظہار کیا گیا ان پر شکر گزار ہوں ۔ نیک خواہشات پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، وحدت کے لئے ان کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ ہم سب مل کر دھشت گردی کو شکست دیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .