۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
حجت الاسلام و المسلمین راجه ناصر عباس جعفری

حوزہ/ مظلوم فلسطین کی حمایت میں پاکستانی سیاسی و مذہبی قائدین کا 16مئی یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین نے ہفتے کے روز  ملک کی اہم سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں کے مشترکہ اجلاس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے ۔

قبل ازیں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفاقی وزیر شیریں مزاری، سراج الحق، مولانا فضل الرحمان، صاحبزادہ ابو الخیر، علامہ ساجد نقوی اور  صاحبزادہ حامد رضا سمیت ایم سیاسی و مذہبی قائدین سے  ٹیلفونک رابطہ کیا اور اس اہم ایشو پر انہیں اعتماد میں لینے کے ساتھ اسرائیلی کی طرف سے مظلوم فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کے خلاف اپنے اضطراب سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے اتفاق رائے سے 16 مئی کو یوم یکجیتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کیا  ہے ۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی یلغار امت مسلمہ کی غیرت و ایمان پر حملہ ہے ۔صیہونی طاقتوں نے  عالم اسلام  کی غیرت  و حمیت اور جذبہ ایمانی کو جانچنے کے لیے جو خون کا بازار گرم کر رکھا ہے  اس کی اسے بھاری قیمت چکانا ہو گی۔

انہوں نے کہا اسلامی برادری کے لیے یہ آزمائش کا وقت ہے۔مسلمانوں کے قبلہ اول کو یہودی تسلط سے آزاد کرانے کے لیے  ہم سب کو ایک ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی فوجی اتحاد اور او آئی سی سمیت اسرائیل کے خلاف اپنا سکوت توڑ کر یہ واضح کریں کہ عالم اسلام کا دفاع انہیں ہر شے پر مقدم ہے۔ان اداروں کی تشکیل اسلامی مفادات کے تحفظ کے لیے تھی ۔ وہ اسلامی ممالک جو مسلم امہ کے نزدیک ایک باوقار اور جرات مندانہ  مقام رکھتے ہیں ان کے لیے  اپنے اس تشخص کو برقرار رکھنے  یا ثابت کرنے کا اس سے بہتر وقت نہیں ملے گا ۔تاریخ بڑی بے رحم ہے اچھے بُرے تمام کرداروں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے۔

انہوں نے اسرائیل کو یہ باور کرایا کہ فلسطین کوئی آسان ہدف نہیں جسے آسانی سے سر کر لیا جائے۔ آج کا فلسطین جدید جنگی ہتھیاروں سے لیس اور ایمان کی اس دولت سے مالا مال ہے جسے افرادی برتری سے شکست نہیں دی جا سکتی۔اسرائیل نے  جو آگ بھڑکائی ہے یہ اس کے اپنے سے دامن سے لپٹ کر اسے جلا کر راکھ کا ڈھیر کر دے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .