۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حیدرآباد پاکستان 16مئی یوم مردہ باد آمریکا و اسرائیل ریلی

حوزہ/ حسن علی سجادی مرکزی صدر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل ایک دہشتگرد ملک ہے جس نے ہمیشہ دہشتگردی کی ہے اور اسکی دہشتگردی میں آمریکا و برطانیہ برابر کے شریک ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈویژن حیدرآباد کی جانب سے 16 مئی 2021ع کو شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے مردہ باد آمریکا و اسرائیل ریلی حیدرآباد پریس کلب تک نکالی گئی، جس میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر حسن علی سجادی سمیت دیگر تنظیموں کے ذمہ داران نے خطاب کیا۔

تصویری جھلکیاں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں 16مئی یوم مردہ باد آمریکا و اسرائیل ریلی

خطاب کرتے ہوے مقررین کا کہنا تھا کہ 16 مئی تاریخ کا وہ تاریکی دن ہے کے جس دن سن 1948 میں اسرائیل کی ناجائز ریاست کو وجود دے کر اسلام کے قلب میں کھنجر اتارا گیا، اسرائیل ایک ناجائز اور ظالم ریاست ہے جیسے نہ ہم نے کبہی تسلیم کیا اور نہ ہی کریں گے، برطانیہ اورآمریکا نے اسرائیل کو اپنے ناپاک مفادات کی خاطر وجود دیا، اسرائیل کے وجود کے بعد مڈل ایسیٹ میں مسلسل آمریکا نے دہشتگردی کی ہے اور اسرائیل کو اپنی فوجی کئمپ کے طور پر استعمال کیا ہے، اسرائیل کے ذریعے، فلسطین، یمن، بحرین، لبنان، عراق، افغانستان، شام میں لاکھوں انسانوں کو قتل عام کیا گیا ہے۔

حیدرآباد پاکستان؛ 16مئی یوم مردہ باد آمریکا و اسرائیل ریلی
مرکزی صدر برادر حسن علی سجادی

اسرائیل خود کو طاقتور سمجھتا تھا لیکن حالیہ دنوں میں حماس اور فلسطین کے بہادر عوام نے اسرائیل کو اپنی اوقات یاد دلا دی ہے اور اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، اسرائیل ایک جعلی چھوٹی سی ریاست ہے جب کہ اس نے سارے ممالک سے دشمنی موڑ لی ہے۔ اس وقت مزاحمتی تحریک میں جوش ولولہ موجود ہے جو کہ اس کو نیست و نابود کردے گا، انشاللہ اب ہم اس دن کے بہت قریب ہیں کہ اسرائیل کا وجود دنیا نقشے سے مٹ جائیگا۔

اسرائیل ایک دہشتگرد ملک ہے جس نے ہمیشہ دہشتگردی کی ہے اور اسکی دہشتگردی میں آمریکا و برطانیہ برابر کے شریک ہیں اس لیے ان کے مظالم کے خلاف شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی نے 16 مئی کو مردہ باد آمریکا و اسرائیل کے طور پر منانے کا اعلان کیا، اسی اعلان پر لبیک کہتے ہوئے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ہر سال 16 مئی کو یوم مردہ باد آمریکا و اسرائیل کے طور پر منا کر ان ظالموں سے اظہار بیزاری کا اعلان کرتی ہے اور ہم اس دن کو بھرپور انداز سے منا کر دنیا کو یہ بتاتے ہیں کہ پاکستانی عوام اب بہی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے فکر پر باقی ہے بانی پاکستان نے اسرائیل کے لیے کہا تھا اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جیسے پاکستان کبہی تسلیم نہیں کریگا، ہم پاکستانی حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس وقت فلسطین کو زبان سے باتوں کی نہیں بلکہ عملی میدان میں سخت مدد کی ضرورت ہے اس لیے عملی میدان میں آکر اقدامات اٹھائیں تاکہ پاکستانی عوام سمیت پاکستانی حکومت اور اداروں کے جانب سے بہی پوری دنیا کے پاس یہ پیغام جانا چاہیے کہ ہم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے فکر پر باقی ہیں اور انشاللہ رہیں گے۔

ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنا یہ خاموشی کا روزہ توڑ کر مظلوموں کی حمایت میں عملی اقدامات اٹھائیں پاکستان حکومت سمیت تمام اسلامی ممالک اقوام متحدہ میں آواز بلند کریں اور تمام اسلامی ممالک ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اسرائیل سے جنگ کا اعلان کریں پہر آپ دیکھیں یہ اسرائیل بزدل صرف جنگ کے اعلان کے بعد ئی ختم ہو جائیگا، اسرائیل اس وقت اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے اور انشاللہ جلد ہی وہ سانسیں بہی روکنے والی ہیں ہمیں فقط یہ دیکھنا ہے کہ اسرائیل کی نابودی میں ہمارا کیا کردار یے؟؟ اس لیے اس وقت سب کو یکجا ہو کر فلسطین کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .